سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 887 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 887

887 8 تا 9 جون : جماعت احمدیہ برطانیہ کی 17 ویں مجلس شوری۔70 / جماعتوں سے 164 /نمائندگان کی شرکت۔حضور نے مجلس عرفان منعقد کی اور اختتامی خطاب فرمایا 14 جون : امراء اضلاع کو امارت کے گہرے تقاضے پورے کرنے کی تحریک 17 جون تا 6 جولائی: حضور کا دورہ امریکہ و کینیڈا 20 تا 22 جون: کینیڈا کا 20 واں جلسہ سالانہ۔حاضری 6 ہزار تھی۔حضور کے خطابات۔21 جون کو ایم ٹی اے پر لندن اور کینیڈا کا دو طرفہ رابطہ قائم ہوا۔دونوں مقامات کی تصاویر دکھائی گئیں۔کینیڈا سے لگنے والے نعروں کا جواب محمود ہال لندن سے دیا جاتارہا۔حضور نے اردو کلاس لندن کے بچوں سے باتیں کی 28 تا 30 جون : امریکہ کا 48 واں جلسہ سالانہ۔حضور کے خطابات۔حاضری 7 ہزار۔تینوں دن لندن اور واشنگٹن کے دو طرفہ رابطے قائم رہے 5 جولائی : ایم ٹی اے کی نشریات گلوبل ہیم کے ذریعہ کل عالم میں دیکھی جانے لگیں 21 جولائی: علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ میں چھ (6) احمدیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا 26 تا 28 جولائی برطانیہ کا 31 واں جلسہ سالانہ 67 ممالک سے 13 ہزار سے زائد احمدیوں کی شرکت 26 جولائی کو افتتاحی خطاب کے علاوہ حضور نے مجلس عرفان بھی منعقد فرمائی دوسرے دن کی تقریر میں حضور نے فرمایا کہ جماعت دنیا کے 152 ر ممالک میں قائم ہے۔چار نئے ممالک یہ ہیں: ایلسلو یڈور، کرغیر دستان، سلووینیا اور بوسنیا۔117 رنئی مساجد تعمیر ہوئیں اور 86 زیر تعمیر ہیں۔اس وقت 891 مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں۔10 ممالک میں 31 احمد یہ ہسپتال کام کر رہے تھے جلسہ پر حضور کی کتاب ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل کی پہلی جلد منظر عام پر آئی۔A man of God کا اردو ترجمہ شائع ہوا جماعت کا بجٹ ایک ارب سے اوپر نکل گیا