سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 886 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 886

886 کرنے کی تحریک گئی یکم اپریل : ایم ٹی اے کی 24 گھنٹے کی نشریات کا آغاز ہوا۔حضور نے اس موقع پر براہ راست خطاب فرمایا 2 اپریل: احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کے 4احمدیوں کو دو دو سال قید اور پانچ پانچ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزاسنائی 16اپریل : حضور نے ایم ٹی اے کے ذریعہ کینیڈا کی مجلس شوری سے خطاب فرمایا 19 اپریل: جماعت احمد یہ جرمنی کی مجلس شوری کے موقع پر حضور نے ایم ٹی اے کے ذریعہ براہ راست پیغام بھجوایا 3 مئی: اپنے معاشرہ اور تہذیب کو جھوٹ سے پاک کرنے کی مہم جاری کرنے کی تحریک 3 مئی: گندی فلموں خصوصا ہندوستانی فلموں کے زہر قاتل سے بچنے کی تحریک۔پاکستان کی جماعتوں کو تحریک کہ جائزے لیں جہاں جہاں یہ گندگی ہے ان کو سمجھا کر منتیں کر کے ان کو بچانے کی کوشش کریں 13 مئی: حضور نے ایم ٹی اے کے رضا کاروں کے اعزاز میں دعوت طعام دی اور خطاب فرمایا 16 مئی: بوسنین اور البانین کے لئے دعا کی تحریک۔جھوٹے خداؤں کے ہاتھوں تکلیف اٹھانے والوں کے لئے دعاؤں کی تحریک مئی، جون: حضور کا دورہ تحکیم ، جرمنی اور ہالینڈ 18 مئی: حضور نے بیلجیم کی مجلس شوری سے افتتاحی خطاب فرمایا 24 تا 26 مئی: مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا 17 واں سالانہ اجتماع۔حضور کے خطابات 29 مئی: حضور نے مسجد مبارک ہیگ (ہالینڈ) کے توسیعی منصوبہ کا سنگ بنیادرکھا 31 مئی تا2 جون : ہالینڈ کا 17 واں جلسہ سالانہ۔حضور کے خطابات یکم جون : حضور نے ہالینڈ کی لجنہ اماءاللہ سے خطاب فرمایا 2 جون : اسلامی اصول کی فلاسفی کے 100 سال پورے ہونے پر جماعت احمدیہ برطانیہ نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا