سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 790 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 790

790 کم و بیش ایک گھنٹہ کے وقت پر مشتمل ہوتی تھی کئی مختلف سلسلوں میں تقسیم ہو گئی۔ان مقبول سلسلوں میں سے بعض کا ذکر درج ذیل ہے۔اعتراضات کے جوابات: 18 جنوری 1994ء سے آپ نے معاندین کے اعتراضات کے جواب دینے کا سلسلہ شروع فرمایا جس میں اسلام اور احمدیت پر کئے گئے اعتراضات کے منہ توڑ مدلل جواب دے کر مخالفوں کے منہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیے اور شیروں کی طرح جماعت کا دفاع فرما کر ساری جماعت کو اس کے گر سکھا گئے۔یہ گل 37 ر پروگرام ہیں۔انگریزی ملاقات : 5 فروری 1994ء کو انگریزی دان دوستوں کے ساتھ سٹوڈیو ملاقات کے پروگرام کا آغاز فرمایا جس میں مختلف قومیتوں کے افراد کو شمولیت کا شرف عطا فرمایا۔ان میں سے بہت سے پروگرام غیر مسلموں کے ساتھ بھی ہوئے جن کے ہر قسم کے سوالات کے کافی وشافی جوابات دیئے گئے۔گل 150 ر پروگرام ہوئے۔اردو ملاقات : 19 فروری 1994ء کو اردو دان دوستوں کے ساتھ سٹوڈیو میں عمومی سوال و جواب کا پروگرام شروع فرمایا جس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مضمون کو اس گہرائی سے بیان فرمایا کہ ہر سنے والا یہی محسوس کرتا کہ اسی کے حسب حال جواب بیان کیا جا رہا ہے۔گل 160 / پروگرام ہوئے۔ہو میو پیتھی کلاس : 23 / مارچ 1994ء کو آپ نے اپنی ہو میو پیتھی کی شہرہ عالم کلاس کا آغاز فرمایا اور روحانی علاج کے ساتھ ساتھ جسمانی علاج کے سامان بھی پیدا فرما دیے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ اس سادہ اور سستے طریق علاج کو آپ نے دنیا بھر میں رائج فرمایا اور ہر رنگ ونسل اور ہر قوم و مذہب کے افراد نے اس سے استفادہ کرتے ہوئے معجزانہ شفا کے نمونے دیکھے۔گل 198 ر پروگرام ہوئے۔