سلسلہ احمدیہ — Page 722
722 اللہ کے نام پر سچائی کے نام پر کرتے ہیں۔وہ لوگوں میں بدصورتی پھیلاتے ہیں، نفرت پھیلاتے ہیں، جھوٹ کو پروان چڑھاتے ہیں۔انسانی اخلاق میں بگاڑ کا مظاہرہ اب افریقہ میں شروع ہو چکا ہے۔نائیجیریا میں، غانا میں، گیمبیا میں سیرالیون میں، لائبیریا میں، آئیوری کوسٹ میں ان تمام ممالک میں جہاں میں نے دورہ کیا ہے۔اسی طرح رپورٹس کے ذریعہ مجھے علم ہوتارہا ہے کہ افریقہ کے مشرقی حصہ میں بھی یہی کوششیں ہو رہی ہیں۔تو یہ وہ بات ہے جسے آپ کو ضرور محسوس کرنا چاہیے۔لوگ دوسرے ممالک سے آکر کوشش کر رہے ہیں کہ نائیجیرین معاشرہ کے ایک حصہ کی دوسرے کے حصہ کے درمیان نفرت پیدا کر دی جائے۔وہ امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔کس لیے؟ اللہ کے نام پر ا ان کی اس احمقانہ حالت کا اندازہ لگائیے۔ابھی بھی معصوم لوگ کسی اور نام کی نسبت ہمیشہ اللہ کے نام پر زیادہ گہری تو جہ دیتے ہیں۔پس آپ کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔آپ کو آپ کے کردار اور آپ کے امن کے خلاف ایک چراگاہ بنایا جا رہا ہے۔اگر آپ نے ان باتوں کی اجازت دے دی تو وہ دن دور نہیں جب نائیجیرین تایچیرمین کے خلاف اسلام کے نام پر عیسائیت کے نام پر، مالکیت کے نام پر، احمدیت کے نام پر، اس کے نام پر اور اس کے نام پر جنگ کر رہا ہو گا آپ نے فرمایا: در پس ایک احمدی ہونے کے ناطے یہ عہد کریں اور احمدیوں کو ئیں پابند کرتا ہوں کہ وہ اس برائی کے خلاف جہاد کریں اور اپنے ملک کے امن کا دفاع کریں تا کہ نائیجیرین لوگوں کے در میان موافقت پروان چڑھے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی فرقہ سے ہو۔اللہ تعالی نے جو آپ کو انتہائی خوبصورت کردار عطا کیا ہے آپ کو اس کی لازماً حفاظت کرنی چاہیے۔آپ کو اپنے ملک کے اندر رواداری کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ اتفاق کے بغیر ملک میں موافقت کی فضا کبھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔پس وہ آپ کے ایمان کے دشمن ہیں جو آپ کو نفرت کے جھنڈوں تلے جمع ہونے کے لیے بلاتے ہیں۔وہ آپ کے اخلاق کے دشمن ہیں، وہ افریقی کردار کے دشمن ہیں اور وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ان کی آواز پر کان نہ دھریں بلکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آواز پر لبیک کہیں جو کہ قرآن کریم کی رُو سے محبت اور امن کے پیغامبر تھے تمام دنیا کے لیے۔