سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 648 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 648

648 میں آئی ہے اور آسمان ضرور کچھ نشان ظاہر کرے گا۔“ الفضل انٹرنیشنل 6 جون 1997 ، صفحہ 15 حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 1997ء سے قبل 11 / جولائی 1997ء کے خطبہ جمعہ میں ایک دفعہ پھر اس مباہلہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: یہ جلسہ وہ جلسہ ہے جو ہمارے مباہلے کے سال کے نتیجے کو دکھانے والا جلسہ ہو گا کیونکہ اس مباہلے میں خصوصیت کے ساتھ سب احمدیت کے دشمنوں کو یہ دعوت دی گئی تھی کہ تم زور مارو، دعائیں کرو، جو کچھ بن سکتی ہے بناؤ لیکن تم احمدیت کو نا کام نہیں کر سکتے اور اگر تم سچے ہو تو ہم تمہیں وقت دیتے ہیں۔دعائیں کرو، دعائیں کرواؤ، زور مارو، سب کوششیں کر لو لیکن تم دیکھنا امسال خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہت کثرت کے ساتھ بڑھ کر جماعت احمدیہ پھیلے گی، اور بھی برکت کے آثار دکھائی دیں گے۔یہ مقابلہ ہے جو اس جلسہ سالانہ پر کھل کر سامنے آجائے گا۔“ الفضل انٹرنیشنل 29 اگست 1997، صفحه 5) چنانچہ جلسہ سالانہ برطانیہ 1997ء کے موقع پر دوسرے دن بعد دوپہر کے خطاب میں حضور رحمہ اللہ نے بڑی تفصیل سے اس مباہلہ کے سال کے نہایت ہی عظیم الشان اور پر شوکت اور پر ہیبت نشانات و نتائج اور اثرات کا بہت ہی ایمان افروز اور روح پرور تذکرہ فرمایا۔ذیل میں اس خطاب کے بعض حصے پیش کئے جاتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: الافر یہ مباہلے کا سال ہے اور مباہلے سے متعلق میں نے آپ سے گزارش کی تھی کہ جب میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مباہلے کا اشتہار جو 1897ء میں لکھا گیا وہ پڑھا اور دیگر بہت سے اشتہارات کا مطالعہ کیا تو مجھے اس مباہلے کی اس سال کے مباہلے سے بہت سی مماثلتیں دکھائی دیں۔اس سے پہلے جو میں نے مباہلے کا چیلنج دیا تھا وہ بعض معتین مولویوں کے لئے تھا اور ان کی ہلاکت کے متعلق ، اُن کی ناکامی کے متعلق تھا۔لیکن اکثر نے اُس بات کو اس لئے ٹال دیا کہ حاضر ہونا مشکل ہے۔تم وہاں حاضر ہو، ہم وہاں حاضر ہوں، ان چکروں میں پڑ کر انہوں نے بات کو ٹلا دیا۔امسال خدا تعالٰی نے رمضان المبارک یعنی جنوری میں میرے