سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 632 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 632

632 - بیعت یہ ہے کہ خدا تعالٰی نے مومنوں سے ان کی جانوں کا اور ان کے اموال کا سودا کر لیا ہے۔خرید لیا ہے۔اور خریدنے کے بعد ان سے یہ وعدہ کیا ہے کہ ہم لازما تمہیں جنت عطا کریں گے۔دیا تو بہت تھوڑا ہے۔عارضی جائیں اور عارضی مال چند روزہ زندگی کے کام آتی ہیں اور کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔اس کے بدلے دائمی جنت کی عطا کا وعدہ ہے۔پس بیعت کا مطلب ہے اپنے آپ کو کسی کے ہاتھ پر بیچ دیتا۔اور چونکہ اللہ کے ہاتھ پر بیچا جاتا ہے اس لئے یدالله فَوْقَ ایدیھم "۔بندے کے ہاتھ پر نہیں بیچا جاتا۔سودا بندہ نہیں کرتا، اللہ کرتا ہے۔ہاں اس کی نمائندگی بندے کرتے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور مسیح موعود آپ کے غلام کی نمائندگی اس عاجز کو عطا ہونا میرے لئے فخر کا موجب شاید لوگوں کی نظر میں ہو، مگر میرے دل کے لحاظ سے انتہائی انکساری اور شرمندگی کا موجب ہے۔مگر میں مجبور ہوں کہ خدا نے مجھے اس منصب پر مامور فرمایا ہے۔اللہ میری غفلتوں سے درگزر فرمائے۔میری کمزوریوں کی پردہ پوشی فرمائے۔ان کو ڈور کرے تاکہ میرے ساتھ ساتھ آپ سب کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوں۔آپ سے بھی خدا مغفرت کا سلوک کرے۔آپ کی کمزوریوں کی بھی پردہ پوشی فرمائے اور ایسے پردے ڈالے جن کے نیچے کمزوریاں ڈور ہورہی ہوں اور بدیاں نیکیوں میں تبدیل ہو رہی ہوں۔یہ وہ سلسلہ ہے جو بیعت کے بعد ضرور جاری ہوتا ہے اگر بیعت بچی ہو۔یہ وہ سلسلہ ہے جس کا وعدہ قرآن کریم نے کھلے لفظوں میں ہمارے سامنے پیش فرمایا ہے۔رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا (آل عمران: 194) یہ اقرار میں آپ کو یاد دلاتا ہوں جب خدا کے بندے دین حق میں داخل ہوتے ہیں۔ایک منادی کی آواز کو سنتے ہیں۔تو وہ کیا عرض کرتے ہیں اپنے رب سے۔وہ یہ ہے ربَّنَا اننا سمِعْنَا مُنَادِيَاتِنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا۔اے ہمارے رب! ہم نے ایک منادی کرنے والے کی ندا سنی۔اور وہ کہتا تھا کہ میں تمہیں اپنے رب کی طرف بلاتا ہوں۔ہم اس کی بات پر ایمان لے آئے۔اسے سنا اور اسے قبول کر لیا۔اس کے نتیجہ میں ہم بھی مجھ پر ایک حق رکھتے ہیں اور وہ حق کیا ہے؟ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَأْتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الابرار۔ہم داخل تو ہورہے ہیں اسلام میں لیکن بہت سے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ۔اب جو