سلسلہ احمدیہ — Page 627
627 کیا ہے اب تک اڑھائی لاکھ پچھتیں ہو چکی ہیں۔اس کوارٹر مین مارک پر آپ کو مبارکباد دیتی ہوں۔تو میں نے کہا کہ اگر ڈیڑھ لاکھ اور مل جائیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ یہ ایک مشابہت کی سعادت نصیب ہو جائے گی کہ اس وقت تک میں کہہ سکتا ہوں کہ چار لاکھ بیع میں صرف خدا کے فضل سے ہجرت کے چند سالوں کی بھی ہوگئی ہیں۔اس پر ٹارگٹ کو پھر تھوڑا سا اور بڑھانا پڑا۔پھر مجھے خیال آیا کہ اللہ میاں سے جب مانگ ہی رہے ہیں تو لاکھ ڈیڑھ لاکھ پر ہی کیوں رہیں چلیں دولاکھ مانگتے ہیں۔تو ٹارگٹ ڈیڑھ لاکھ کے دیئے۔دعائیں دو لاکھ کی شروع کر دیں۔اب صورت حال یہ ہے کہ خدا کے فضل سے آج سارے عالم میں اس عاجز کے ہاتھ پر دو لاکھ چار ہزار تین سو آٹھ افراد بیعت کریں گے۔یہ دولاکھ سے زائد افراد وہ ہیں جو یا پہلی مرتبہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں یا پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ مسلمہ کے دائرہ میں داخل ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ لکھوکھہا وہ ہیں جو پہلے سے احمدی ہیں اور آج اس عظیم تاریخی موقع پر تجدید بیعت کی سعادت پائیں گے۔پس تقویٰ کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے اس بیعت میں شامل ہوں۔خدا کرے کہ یہ بعد میں عظیم تر اور بہت بڑی بڑی عالمگیر بیعتوں پر منتج ہو۔ہر سال یہ سلسلہ پڑھتا اور پھولتا اور پھیلتا چلا جائے۔یہاں تک کہ تمام دنیا اسلام کے امن کی آغوش میں آجائے۔اس وقت تک جو صورت حال ظاہر ہوتی ہے وہ تعداد بیعتوں کے علاوہ یہ ہے کہ 84 ممالک سے نئے بیعت کرنے والے شامل ہورہے ہیں۔115 قو میں اس بیعت میں شامل ہور ہی ہیں۔احمدیت کے قیام کو 104 سال گزرے ہیں۔اس لئے فی سال ایک قوم سے زائد آج اس چند مہینے کی کوششوں سے خدا کے فضل کے نتیجہ میں احمدیت میں شامل ہورہی ہوگی۔تو اللہ تعالی کے یہ احسانات ہیں جن کا تذکرہ خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔“ پھر آپ نے فرمایا: اب میں آخر پر ایک ایسی پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو آج بڑی شان کے ساتھ پوری ہو گی۔رسولوں کے اعمال باب 2 آیت 1 تا 12 میں یہ ذکر ملتا ہے کہ حضرت مسیح کے حواریوں پر روح القدس نازل ہوئی اور اس کے نتیجہ میں وہ مختلف بولیاں بولنے لگے جو اس سے پہلے ان کو