سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 626 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 626

626 ”جب سے زمین و آسمان بنے ہیں کبھی کسی آنکھ نے یہ بات نہیں دیکھی کہ بیک وقت دنیا کے تمام بر اعظموں سے بکثرت ممالک اور قو میں مختلف زبانوں میں ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہوں۔اور وہ شخص حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام کا ایک ادنی غلام ہو۔یہ وہ بات ہے جو تاریخ عالم میں پہلی دفعہ رونما ہورہی ہے اور آئندہ ہمیشہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔آپ لوگ خوش نصیب ہیں جو اس عالمی بیعت میں شمولیت کے لئے یہاں موجود ہیں اور وہ بھی خوش نصیب ہیں جو مختلف ملکوں میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ یا ریڈیو کے ذریعہ اسے دیکھ یا سن رہے ہیں اور ساتھ وہ شمولیت کی سعادت پارہے ہیں۔عالمی بیعت کے متعلق میں صرف مختصر آ یہ بتاؤں گا کہ جب خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ی تحریک ڈالی اس وقت بیعت کرنے والوں کی تعداد بھی دس سے بیس ہزار یا اس سے کچھ زائد ہوگی اور سال کا بہت تھوڑا عرصہ باقی تھا۔اس تھوڑے عرصہ میں مجھے یہ فکر پیدا ہوئی کہ میں نے تو جماعت سے یہ توقع رکھی ہے کہ وہ سال میں کم سے کم ایک لاکھ بیعتیں کروائیں گے۔تو یہ تھوڑے سے عرصہ میں کیسے ہو گا۔تب اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ ایک تحریک اتاری اور پورا نقشہ میرے سامنے آیا کہ تمام دنیا کی جماعتوں کو نہ صرف تحریک کی جائے کہ ایک عالمی بیعت میں شمولیت کے لئے تیار ہوں بلکہ وہ ٹارگٹ بھی دے دیئے جائیں کہ فلاں فلاں جماعت کے لئے اتنا ٹارگٹ ہے۔وہ ٹارگٹ بہت بڑھا کر رکھنے پڑے اور دل میں یہ خوف تھا کہ اتنے بڑے ٹارگٹ جو ظاہری لحاظ سے بالکل غیر حقیقی ہیں۔ایسی بعض جگہیں تھیں جہاں گزشتہ دس سال میں سو یتھیں بھی نہیں ہوئی تھیں اور ٹارگٹ پانچ ہزار دیا گیا تھا۔تو خیال تھا کہ یہ کیسے پورا ہوگا۔لیکن اللہ تعالی نے دل کو تقویت دی اور سہارا دیا اور گویا یہ یقین دلایا کہ یہ میں نے تحریک چلاتی ہے۔میں ذمہ دار ہوں تم دیکھو اور انتظار کرو۔اس عرصہ میں ایک اور واقعہ یہ ہوا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی ایک تحریر میرے سامنے آئی جس میں آپ نے فرمایا کہ اب تک اس عاجز کے ہاتھ پر چار لاکھ نفوس بیعت کر چکے ہیں۔اور اس سے چند دن پہلے مجھے خدیجہ نذیر صاحبہ نے، جو بیعت کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ آپ کی ہجرت کے بعد سے جب سے میں نے ریکارڈ رکھنا شروع