سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 41 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 41

41 کے اموال لوٹے گئے ، گھروں کو جلایا گیا۔ان کی مساجد سے اور ان کے گھروں سے کلمہ طیبہ کو نہایت بے دردی سے حکومتی کارندوں نے خود مٹایا۔اور کبھی اس غرض سے عیسائیوں سے بھی مدد لی اور اپنی نگرانی دسر پرستی میں ان سے کلمہ طیبہ کو مٹوایا۔لیکن وہ احمدیوں کے دلوں سے خدا اور رسول کی محبت کو نوچ نہیں سکے۔احمدیوں نے کلمہ شہادت کی عزت و عظمت کی حفاظت کے لئے کسی قربانی کے پیش کرنے میں ادنی سا بھی تردد نہیں کیا۔انہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے اور اپنے خون سے اس بات کی شہادت دی کہ اللہ ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔انہوں نے ایشت آج علی الكفار کا نمونہ دکھاتے ہوئے ظلم کے ہر وار پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی طرح زیادہ قوت اور شدت کے ساتھ توحید کی آواز بلند کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ جو تپتی ریت پر بھونا گیا ہو مثل بلال اسی کا حق ہے اذاں لا إلهَ إِلَّا اللهُ جنرل ضیاء کا یہ ظالمانہ آرڈینس احمدیوں کا مسجدوں سے تعلق بھی نہیں توڑ سکا۔اگر چہ احمدیوں کی متعد د مساجد کو منہدم بھی کیا گیا۔کئی مساجد کو مقفل کر دیا گیا اور انہیں مسجدوں سے روکنے اور عبادت سے باز رکھنے کے لئے مختلف ظالمانہ اقدامات بھی کئے گئے مگر اس پہلو سے بھی معاندین کی کوششوں کا نتیجہ ان کی خواہشات کے بالکل برعکس نکلا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس آرڈینس کے چند ہفتوں بعد اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 18 رمنتی 1984 ء میں فرمایا: ہم تو یہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے ہمیشہ ان باتوں کے الٹ نتائج ظاہر کئے ہیں جو ہمارے خلاف دشمنوں نے مکر اور تدبیریں کیں۔احمدیت کی تاریخ میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کہ دشمن کے ارادوں کے وہ نتائج ظاہر ہوئے ہوں اور ان کی تدابیر کے وہ نتائج برآمد ہوئے ہوں جو مقصد تھا ان کا کہ ہم یہ کریں گے تو یہ نتیجہ نکلے گا۔۔۔انہوں نے جب بھی جماعت احمدیہ کے مال ٹوٹے ہیں جماعت کے اموال میں برکت ہوئی۔جب مسجدوں کو منہدم کیا ہماری مسجدوں میں برکت ہوئی۔ہمارے نفوس ذبح کئے ہمارے نفوس میں برکت ہوئی۔