سلسلہ احمدیہ — Page 624
624 بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آسمان سے توحید خالق کی ہوا بہت تیزی سے چل رہی ہے اور نیک طبعوں پر کثرت سے فرشتوں کا نزول ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب خدا تعالی تمام سعید فطرت لوگوں کو خواہ وہ مشرق میں آباد ہیں یا مغرب میں ایک ہاتھ پر اکٹھا کر دے گا۔امیر المومنین حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1993 ء سے ساڑھے تین ماہ قبل خاص الہی تحریک کے تحت جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کو یہ تحریک فرمانی کہ امسال جلسہ سالانہ کے موقع پر سیٹلائٹ کے ذریعہ ایک عالمی بیعت کا انعقاد ہوگا۔جس میں مختلف ممالک میں سے کم از کم ایک ایک ہزار بیعت ہو گی لیکن بعض ممالک جہاں خدا تعالی خاص نظر کرے گا وہاں سے توقع ہے کہ دس دس ہمیں نہیں ہزار بیعت موصول ہوگی۔انشاء اللہ۔یہ بیعت اس طرح ہوگی کہ مثلاً ایک ملک میں بیعت کرنے والے افراد سیلا مٹ ڈش کے ذریعہ بیعت میں شامل ہوں گے اور یو کے میں ان کے نمائندگان جن کو اس غرض کے لئے جلسہ پر مدعو کیا جائے گا ان کی طرف سے حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہاتھ پر بیعت کریں گے۔یہ ایسی انوکھی اور خدا کی نظروں میں پیاری بیعت ہو گی جو روئے زمین پر حاوی ہوگی۔یہ ایک ایسی بیعت ہوگی جو آسمان کی بلندیوں سے ہو کر زمین کی وسعتوں پر محیط ہوگی۔یہ ضرور خدا کے حضور مقبول ہوگی۔پس مبارک ہوں گے وہ خوش بخت ممالک جہاں سے اتنی بیعتیں موصول ہوں گی کہ انہیں جلسہ سالانہ میں نمائندگی کا شرف ملے گا اور مبارک ہوں گے وہ سعید وفود جو بیعت کے لئے جلسہ پر ہلائے جائیں گے اور وہ خدائی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ہاتھ خدا کے پاک مسیح علیہ السلام کے خلیفہ کے ہاتھ میں دیں گے اور غلبہ اسلام کے لئے امام مہدی کی جماعت میں شامل ہوں گے۔اور مبارک ہوں گے وہ وجود جو اس انفرادی نوعیت کی پہلی عالمی بیعت میں شامل ہو کر امام مہدی علیہ السلام کے معاون و مددگار بن کر دین اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہوں گے۔پس عزم وحمد کے ساتھ دُعاؤں کے دوش پر اپنی رفتار کو تیز کریں۔اپنی کوششوں کو آنکھوں کے پانی سے سیراب کریں اور بیعتوں کی تعداد کو اتنا آگے لے جائیں کہ وہ اس مبارک موقع پر مقررہ معیار پر پہنچ جائیں۔آج ہی اٹھیں اور منصوبہ بندی کریں اور میدان کو سر کرنے