سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 589 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 589

589 ہیومینٹی فرسٹ (Humanity First) مورخہ 28 اگست 1992ء کو حضور رحمہ اللہ نے مسجد فضل لندن میں فرمودہ خطبہ جمعہ میں خدمت خلق کی ایک عالمی تنظیم قائم کرنے کی ضرورت کا اعلان فرمایا۔اس کا مقصد ریڈ کر اس کی طرز پر ایک ایسی عالمی تنظیم کا قیام تھا جو بغیر رنگ و نسل کے امتیاز کے ساری دنیا کے انسانوں کی خدمت کرے اور اسے نہ صرف احمد یوں بلکہ ساری دنیا کے شریف النفس انسانوں کی مالی مدد سے چلایا جائے گا۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: تمام بڑے بڑے ملکوں میں جماعت احمدیہ کو یہ جائزہ لینا چاہئے کہ جس طرح ریڈ کر اس وغیرہ انٹرنیشنل سوسائٹیز میں اسی طرح اگر مذہبی سوسائٹیاں بھی ایک بین الاقوامی حیثیت سے پہچانی اور جانی جائیں اور اُن کا ایک مقام قائم ہو سکتا ہو تو اب وقت آگیا ہے کہ جماعت احمدیہ کو اپنی آزاد سوسائٹی بنانی چاہئے جو جماعت احمدیہ کی مرضی کے تابع خدمت کرے اور تقویٰ اور انصاف کے ساتھ خدمت کرے اور مذہب و ملت اور رنگ ونسل کے امتیاز کے بغیر خدمت کرے۔اس خدمت میں شریف النفس غیروں کو بھی ساتھ شامل کرے تو جائزہ لینا چاہئے۔۔۔جماعت احمدیہ کو پورے زور سے کوشش کر کے اب بین الاقوامی خدمت خلق کا ادارہ قائم کرنا چاہئے اور اس ادارے کا دائرہ کار تمام بنی نوع انسان تک عام ہو گا اور اس میں صرف احمدیوں سے چندہ نہیں لیا جائے گا بلکہ دنیا کے کسی بھی شریف النفس انسان سے جو اس ادارے میں شامل ہو کر خدمت کرنا چاہتا ہو اس کو بھی خدمت کا موقع دیا جائے گا۔“ ( خطبہ جمعہ فرموده 28 را گست 1992ء ، خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 612611) چنانچہ 1993ء میں ہیومینٹی فرسٹ (Humanity First) کے نام پر ایک بین الاقوامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔اس کو یہ نام حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے اس ارشاد کے مطابق دیا گیا جو آپ نے قادیان کے جلسہ کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ انسانیت کو سب سے پہلے رکھیں۔تنظیم اب تک 52 ممالک اور 1994ء میں یو این او کے کئی اداروں میں رجسٹرڈ ہو چکی تھی۔ں تنظیم کے تحت 1993ء میں بوسنیا میں جنگ کے متاثرین کے لئے قافلے بھجوائے گئے جو اس