سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 588 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 588

588 لائبیریا کے مہاجرین کی امداد کے لئے تحریک لائبیریا میں خانہ جنگی کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں ہجرت کرنے والے مہاجرین کی امداد کے لئے تحریک کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1991ء میں فرمایا: فریقہ میں جو غربت ہے اور جو فاقہ کشی ہے اس پر بعض دفعہ حوادث کے ذریعے تکالیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔پچھلی تحریک پر جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے عام حالات میں جو توقعات تھیں اس سے بہت بڑھ کر قربانی کا مظاہرہ فرمایا۔۔۔۔لائبیریا سے چونکہ بہت سے مہاجرین خانا، نائجیر یا اور سیرالیون پہنچے تھے اور وہاں کیمپوں میں ان کی حالت بہت بری ہے اس لئے وہاں میں نے ہدایت کی تھی کہ خدام الاحمدیہ وغیرہ دوسری تنظیمیں امیر کے ماتحت منظم پروگرام بنا کر ان کی خدمت کریں۔ان کی طرف سے اب مطالبے آتے ہیں کہ ہمیں یہ یہ چیزیں چاہئیں۔یعنی محض روپیہ کافی نہیں ہے بلکہ بعض اجناس چاہئیں۔کچھ ادویہ کی ضرورت ہے۔وہ ہم انشاء اللہ مہیا کر رہے ہیں۔جہاں جہاں احمدی میڈیکل ایسوسی ایشنز پہلے بھی ایسے کارخیر میں حصہ لیتی ہیں ان کو میں مطلع کرتا ہوں کہ جب دوائیوں کی فہرستیں آئیں گی تو ہم ان کو بھجوائیں گے تو وہ کوشش کریں اور اپنے طور پر بھی اندازہ لگا کر کہ اس علاقے میں کیسی کیسی بیماریاں ہوتی ہیں، جو دوائیں بھی مہیا کر سکتے ہیں وہ مہیا کریں۔دوسرا وہ کہتے ہیں کپڑوں کی بہت تکلیف ہے، چھوٹے بچے عورتیں وغیرہ بہت برے حال میں ہیں۔بہت گرم کپڑے نہیں چاہئیں بلکہ ٹھنڈے یا درمیانے کپڑے چاہئیں تو آپ کے گھروں میں یعنی یورپ اور امریکہ، کینیڈا وغیرہ کی جماعتوں میں جہاں ایسے زائد کپڑے ہوں وہ ضرور پیش کریں۔۔۔۔اللہ تعالٰی جماعت کی اس قربانی کو قبول فرمائے اور ہمیں بنی نوع انسان کے دکھ بانٹنے اور ان میں سکھ پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1991ء۔خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 370 تا 371)