سلسلہ احمدیہ — Page 567
567 یہ عجیب اللہ تعالی کا تصرف ہے اور گیمبیا کی یہ خاص سعادت اور خوش نصیبی ہے کہ نصرت جہان اول کی تحریک بھی اسی ملک یعنی آپ کے ملک سے شروع ہوئی تھی اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو خدا نے یہ توفیق بخشی تھی کہ وہ گیمبیا کی سرزمین سے نصرت جہان کی اسکیم کا اعلان کریں۔پس اس کے دوسرے حصے کے اعلان کے لئے بھی اللہ تعالی نے آپ کی سرزمین کو یہ اعزاز بخشا ہے۔اللہ یہ اعزاز آپ کو مبارک کرے اور اس تحریک کو بھی پہلی تحریک کی طرح ہمیشہ اپنے فضلوں اور رحمت کے سایہ تلے بڑھاتا رہے۔آمین۔“ حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 1998ء کے دوسرے روز بعد دوپہر کے اجلاس میں خطاب میں فرمایا: جماعت احمدیہ کو الْعِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْأَحْيَانِ وَعِلْمُ الْأَبْدَانِ کی ایک دوسری تشریح پر بھی عمل پیرا ہونے کی توفیق ملی ہے اور وہ علم شفا ہے۔اس فرمان نبوی کا ایک معنی یہ بھی ہے اور بہت سے علماء اسی کو اولیت دیتے ہیں کہ علم الابدان سے مراد ہے بدنوں کی شفا کا علم۔پس اس پہلو سے بھی اللہ تعالی کے فضل سے جماعت احمد یہ عالمگیر کو یہ توفیق مل رہی ہے کہ بکثرت ہسپتالوں اور چھوٹے چھوٹے شفا خانوں کو قائم کریں۔بڑے ہسپتالوں میں سے اگرچہ یہ کام آغاز میں نصرت جہاں سکیم کی طرف سے ہوا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک بہت وسعت اختیار کر چکا ہے اور جو باقاعدہ بڑے بڑے ہسپتال قائم ہو چکے ہیں ان میں افریقہ کے دس ممالک میں اکتیس ہسپتالوں میں 35 ڈاکٹر ز کام کر رہے ہیں۔ان ہسپتالوں میں پاکستان اور ہندوستان وغیرہ کے ہسپتال شامل نہیں، یہ وہ طبی مراکز ہیں جن کی ایک بڑی تعداد مروجہ ایلو پیتھک طریقہ علاج کو اپنائے ہوئے ہے کیونکہ اس میں تشخیص اور دوائیں تجویز کرنے میں آسانی رہتی ہے اور اسی پہلو سے بڑے ہسپتالوں کے علاوہ بکثرت چھوٹے چھوٹے ایلو پیتھک شفاخانے بھی تمام بڑے بڑے ملکوں میں قائم کئے جارہے ہیں“ 2003ء میں خدا کے فضل و کرم سے نصرت جہاں سکیم کے تحت صرف افریقہ کے 12 ممالک میں 36 رہسپتال اور کلینکس اور 8 ممالک میں 373 رسیکنڈری ہائی سکولز اور جونیئر سکولز اور نرسری سکولز کام کر رہے تھے۔پاکستان اور ہندوستان وغیرہ کے ہسپتال اور جماعتی تعلیمی ادارے اس کے علاوہ ہیں۔