سلسلہ احمدیہ — Page 555
شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔555 23 تو سطوح مکان بھارت کا فنڈ بھی اسی طرح زندہ اور جاری ہے۔۔۔66 توسیع و بحالی مساجد کی تحریک میں بھی اسی طرح یہ مضمون چل رہا ہے۔" سیدنا بلال فنڈ کے متعلق بھی یہی مضمون ہے۔۔۔" وار الیتامی کی تحریک میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک ہی دوست کو خدا نے تو فیق بخشی تھی کہ موجودہ جو سکیم ہے اس کے مطابق وہ پورا دار الیتامی تیار کرنے کا خرچ دے۔۔۔خدا اس جماعت کو ہمیشہ زندہ رکھے اور ہمیشہ شکر کے جذبوں کو ہم اس طرح ادا کریں کہ ہماری روح ہمارا ادل، ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ خدا کے شکر میں ڈوب کر خدا کی محبت میں فنا ہو جائے۔" (ماخوذ از خطبات طاہر جلد 7 صفحہ 5237) مسجد واشنگٹن کے لئے تحریک 7 جولائی 1989ء کو لاس اینجلس (امریکہ ) میں خطبہ جمعہ میں واشنگٹن میں ایک خوبصورت مسجد بنانے کی تحریک فرمائی جس کے اخراجات کا اندازہ پچاس لاکھ ڈالر تھا۔آپ نے جماعت امریکہ کو اس سال کو مسجد واشنگٹن کا سال بنانے کی تحریک کی اور تمام دنیا کی جماعتوں سے بھی فرمایا کہ وہ بھی واشنگٹن کی مسجد کے لئے حصہ ڈالیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ خوبصورت اور وسیع مسجد مسجد بیت الرحمان کے نام سے تعمیر ہو کر خدا کے ذکر سے معمور ہے۔صد سالہ جوبلی فنڈ نمبر 2 حضور نے جلسہ سالانہ یو کے 1989ء کے دوسرے روز کے خطاب میں افریقہ اور ہندوستان کی خدمت کے لئے پانچ کروڑ روپے کی مالی تحریک کا اعلان فرمایا۔مشرقی یورپ میں مساجد اور مراکز کے قیام کے لئے تحریک 27 دسمبر 1996ء کو حضور نے مشرقی یورپ میں مشن ہاؤسز یعنی جماعتی مراکز کے قیام، نئی مساجد کی تعمیر کے لئے پندرہ لاکھ ڈالر کی مالی تحریک فرمائی۔