سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 472 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 472

472 عوام کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔آپ اپنے اس نیک اور نہایت شاندار کام کو جاری رکھیں۔“ صد سالہ جوبلی نمائشیں صد سالہ جشن تشکر کے پروگراموں کا ایک اہم حصہ جماعت احمدیہ کی سوسالہ خدمات اسلام اور خدمت بنی نوع انسان کی اہم جھلکیوں پر مشتمل خصوصی نمائشوں کا انعقاد بھی تھا۔اس سلسلہ میں مرکزی طور پر بہت سا مواد تیار کر کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے جماعت کے مشنز کو بھجوایا گیا۔ان میں جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام مختلف زبانوں میں مکمل قرآن مجید کے تراجم، کم وبیش سوز بانوں میں اسلامی تعلیمات کے مختلف اہم اور بنیادی مضامین پر مشتمل منتخب آیات قرآنی منتخب احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تحریر فرمودہ کتب اور آپ کے ملفوظات کا سیٹ، تفسیر کبیر از حضرت خلیفتہ اسیح الثانی اور دیگر متفرق موضوعات پر نہایت اہم اسلامی لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ کی عالمگیر اشاعت اسلام کی سوسالہ مساعی اور بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے کی گئی کوششوں، دنیا بھر میں مساجد کی تعمیر تعلیمی وطبی اداروں اور مختلف میدانوں میں افراد جماعت کی قربانیوں اور جماعت کی عالمی ترقی کی عکاس منتخب تصاویر اور گرافس شامل تھے۔کئی ممالک نے خاص طور پر جو بلی کی اس نمائش کے لئے باقاعدہ نمائش بال تعمیر کئے۔چنانچہ 23 مارچ 1989 ء تک اُس وقت تک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق 41 رممالک میں 123 مقامات پر باقاعدہ طور پر مستقل نمائش گاہیں قائم کی جا چکی تھیں اور بہت سے مقامات پر مختصر یا عارضی اور موبائل نمائشوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔اسلام احمدیت اور ملک و ملت اور نوع انسانی کی فلاح و بہبود کے لئے جماعتی خدمات کی عکاس ان نمائشوں سے جہاں افراد جماعت کو اور بالخصوص نئی نسلوں اور تو احمدیوں کو اپنے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور اسلامی خدمات سے آگاہی ہوئی ، ان کے ایمانوں میں اضافہ ہوا اور بشاشت قلبی سے خدمات کے اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے قربانیوں کے لئے نئے عزم اور ولولے بیدار ہوئے ، وہاں یہ نمائشیں بہت سے شریف النفس غیر از جماعت مسلمانوں کے دلوں سے بھی جماعت کے متعلق ملاؤں کے منفی پراپیگنڈہ کے ازالہ کا