سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 471 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 471

471 بنی نوع انسان کی پہلے سے بھی زیادہ خدمت کے جذبہ سے دوسری صدی میں داخل ہوگی۔میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جماعت احمدیہ، لائبیریا کے عوام کی بہبود کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی۔“ سیرالیون کے صدر کا پیغام سیرالیون کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا: " آپ نے میرے متعلق جن جذبات کا اظہار کیا ہے میں ان کے لیے ممنون ہوں۔ہمیں مذہب کے میدان میں ایک نئی طرح کو رواج دینا چاہیے۔آپ کی جماعت سو سال قبل معرض وجود میں آئی۔جو کوششیں اس دوران آپ کی جماعت نے کی ہیں وہ قابل تشکر ہیں۔امتدادزمانہ فی نفسہ کوئی بڑی بات نہیں ہوتی۔اصل بات تو یہ ہوتی ہے کہ اس لیے وقت سے کیا فائدہ اٹھایا گیا۔بعض وہ ہوتے ہیں جو ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد جب اس جہان سے رخصت ہوتے ہیں تو ان کے بعد ان کو کوئی جانتا بھی نہیں۔جبکہ بعض اس دنیا میں تھوڑا عرصہ رہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک درخشاں باب چھوڑ جاتے ہیں اور تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہ جاتے ہیں۔آپ کی جماعت ایسی ہے جنہوں نے یہ دونوں باتیں اپنے اندر پیدا کر لی ہیں۔یعنی ایک لمبا زمانہ اور درخشاں باب۔جو کہ بہت کم کسی کو نصیب ہوتے ہیں۔میں سیرالیون کو لیتا ہوں۔اس ملک میں احمدیت کی آمد نے اس ملک کے لوگوں کے اندر ایک غیر معمولی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔خصوصاً تعلیم اور صحت میں۔ان دونوں شعبوں میں آپ نے ایک حیران کن کام کیا ہے۔احمد یہ سکول ہر جگہ نظر آتے ہیں جو کہ تعداد اور تعلیم دونوں لحاظ سے بدرجہا آگے ہیں۔میں ان کو دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس کرتا ہوں۔یہی حال ہسپتالوں ، کلینک اور ہیلتھ سنٹرز کا ہے۔یہ لوگوں کی بے لوث اور قابل قدر خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔گورنمنٹ کے ذہن میں بہت سی سکیمیں اور پروگرام ہوتے ہیں لیکن ان کو پورا نہیں کر سکتے۔ہم ہر جگہ ہسپتال، کلینک یا ہیلتھ سنٹرز اور سکول نہیں بنا سکتے۔گو ہماری خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ ہماری مجبوریاں ہوتی ہیں۔اس واسطے جب آپ کی طرح کے نیک لوگ آتے ہیں اور ہمارے ان علاقوں میں ہسپتال یا سکول جاری کرتے ہیں تو اس طرح آپ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ