سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 470 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 470

470 کوشاں ہے۔یقینا یہ ایک عظیم الشان اور قابل قدر کاوش ہے۔ممکن ہے اس مہم میں اپنے نیک اور عظیم مقاصد کے حصول میں آپ کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہو جیسے کہ تمام مثبت اور مفید تحریکات کے ساتھ ہوتا آیا ہے۔لیکن ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اس سے آپ کے حوصلے نہ ہی پست ہوئے اور نہ ہی آپ کے عزم میں کمی آئی بلکہ آپ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔مجھے اس امر کو ریکارڈ پر لاتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ آپ کی جماعت نے ہمارے ملک کی مختلف النوع معاشرت میں اتحاد قائم کرنے میں شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔آئیے ہم سب مل کر ماریشس کو پہلے سے بہتر، زیادہ مضبوط اور زیادہ ماڈرن مملکت بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو تیز تر کر دیں۔“ صدر مملکت لائبیریا کا پیغام 21 مارچ 1989ء کی شام کو منروویا (لائبیریا) میں جلسہ مسیح موعود منعقد ہوا۔اس موقع پر صدر مملکت لائبیریا کی نمائندگی میں کابینہ کے ڈائریکٹر جنرل نے جلسہ میں شرکت کی اور صدر مملکت لائبیر یاHon۔Dr۔Samuel Kanyon Doe کا پیغام پڑھ کر سنایا۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا: جماعت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی کے موقع پر آپ کو مبارکباد بھیجتے ہوئے میں بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں۔گزشتہ سال جب آپ کے امام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے لائبیریا کا دورہ کیا تو ان سے ملاقات کر کے مجھے بالخصوص خوشی ہوئی۔ہماری ملاقات میں آپ نے مجھے جماعت احمدیہ کی عالمگیر کوششوں سے آگاہ کیا۔خصوصی طور پر تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں مغربی افریقہ میں خدمات کا ذکر فرمایا۔نیز لائبیریا میں جو نئے اقدامات کیے جار ہے ہیں ان کا بھی تذکرہ ہوا۔جماعت احمدیہ کی ان عظیم الشان خدمات کے ہم سب معترف ہیں اور ان خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔آج اس موقع پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے میں امید کرتا ہوں کہ جماعت احمدیہ