سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 228 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 228

228 لیسوتھو (LESOTHO) بر اعظم افریقہ کے اس ملک میں جماعت احمد یہ ساؤتھ افریقہ کی تبلیغی مساعی سے 1999ء میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔2002ء میں جامعہ احمد یہ گھانا سے تربیت یافتہ معلم کی تقرری یہاں پر ہوئی جنہوں نے Thaba Bosiu ٹاؤن میں کرایہ کا مکان لے کر کام کا آغاز کیا۔یہ وہ گاؤں ہے جہاں سے جماعت کی ابتدا ہوئی تھی۔رہائش کے علاوہ نماز کے لئے علیحدہ جگہ کرایہ پر لی اور تبلیغ و تربیت کے کام کو تیز کیا گیا۔اُن کی کوشش سے مقامی جماعت کے علاوہ دو اور جگہوں Thaba Khufa اور Maseru شہر میں ابتدائی چھوٹی جماعتیں قائم ہوئیں۔ان تین جماعتوں میں 50 سے زائد تجنید تھی۔نئے احمدیوں کو مالی قربانی کے نظام سے متعارف کروایا گیا۔ایکواڈور (ECUADOR) 1999ء میں ایکواڈور ( Ecuador) میں احمدیت کا نفوذ اس طرح ہوا کہ کینیڈا میں ایکواڈور کے ایک دوست [FERNANDO ASTUDILLO] نے احمدیت قبول کی تھی جن کا اسلامی نام ناصر احمد رکھا گیا۔انہوں نے جلد جلد اخلاص میں ترقی کی۔یہ اپنے عزیزوں سے ملنے ایکواڈور گئے اور ان کی دعوت الی اللہ کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے اُن کے کٹر رومن کیتھولک خاندان میں سے پانچ افراد نے اسلام قبول کر لیا۔