سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 227 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 227

227 مایوٹ آئی لینڈ (MAYOTTE ISLAND) سال 1998 ء میں Mayotte Island میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔ماریشس سے داعیان الی اللہ مایوٹ آئی لینڈ کا دورہ کرتے رہے۔مکرم نسیم تیجو صاحب اور مکرم امین جواہر صاحب دورہ کرنے والوں میں شامل تھے تبلیغ کے نتیجہ میں چند افراد بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔جن میں ابوشیہابی صاحب، ابراہیم صاحب، سلیم سدی صاحب اور عبداللہ جاجا صاحب، سراج الدین صاحب، ریجار و صاحب شامل تھے۔ابراہیم صاحب پہلے صدر جماعت مایوٹ آئی لینڈ مقرر ہوئے۔چیک ری پبلک (CZECK REPUBLIC) سال 1999ء میں جماعت احمدیہ جرمنی کے ذریعہ ملک چیک ری پبلک میں جماعت کا قیام اس طرح عمل میں آیا کہ یہاں چند پاکستانی احمدی نوجوان اور فیملیز آکر آباد ہوئیں اور ان کو باقاعدہ منظم کر کے نظام جماعت قائم کیا گیا۔سلووک ری پبلک (SLOVAK REPUBLIC) 1999ء میں جماعت جرمنی کے ذریعہ سلوک ری پبلک میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔یہاں بھی مختلف جگہوں سے چند احمدی نوجوان آکر آباد ہوئے جن کو باقاعدہ منظم کر کے جماعت قائم کی گئی۔