سلسلہ احمدیہ — Page 221
221 محمود و وہ صاحبہ اور بھائی نے بھی بیعت کر لی۔بعد میں مکرم Bajazit Izinov نے جرمنی بھر میں تبلیغ احمدیت میں نمایاں کام کیا۔ان کے ذریعہ ان کے کئی اور رشتہ دار بھی احمدی ہوئے۔یہ دوست مقدونیہ ما گئے لیکن ان کے ذریعہ احمدی ہونے والے ایک دوست مکرم شریف در وسکی صاحب جرمنی سے مقدونیہ Berovo اپریل 1995ء میں گئے۔Berovo سے احمدیت کا آغاز ہوا۔اس دور میں وقتا فوقتا جرمنی سے بعض احباب وقف عارضی پر جاتے رہے۔نہیں اپریل 2003ء تک Berovo میں جماعت قائم ہوئی تھی اور 150 کے قریب احباب نے جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایل سلواڈور (EI SALVADOR) سینٹرل امریکہ کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔قومی زبان سپینش ہے۔ہمسایہ ممالک میں Guatemala ، ہندوراس Honduras) اور نگارا گوآ (Nicaragua) ہیں۔مکرم محمد ا کرم عمر صاحب مبلغ گوائٹے مالا نے اپنی سالانہ رپورٹ 1995-1994ء میں اطلاع دی کہ اس ملک کے دو باشندوں کو جب جماعت احمدیہ کا لٹریچر پہنچا تو اس کے نتیجہ میں مئی 1995ء میں انہوں نے بذریعہ خط بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔سال 1996ء اور 1997ء میں مکرم محمد اکرم عمر صاحب نے اس ملک کے دورے کئے جہاں مقامی ریڈیو اور TVپر ان کے پروگرام نشر ہوئے اور مختلف اخبارات و رسائل کو انٹرویو دیئے گئے جس سے احمدیت کا پیغام مختلف لوگوں تک پہنچا۔اللہ تعالیٰ نے ان کی تبلیغی کوششوں میں برکت ڈالی اور 55 افراد نے احمدیت قبول کی اور باقاعدہ جماعت کا قیام عمل میں آیا۔بعد ازاں یہاں گوائٹے مالا سے جماعتی نمائندگان دورے کرتے ر ہے۔