سلسلہ احمدیہ — Page 173
173 ریو ( Rio) میں Copa cabans کے ساحل کے علاقہ میں جو۔۔۔علاقہ Flemengo کے قریب تھا۔۔۔قیام فرما تھیں اور عمر کوئی 60، 70 سال ہو گی۔۔۔جب کھانے کی میز پر اکٹھے ہوئے تو انہوں نے مجھے ایسے دیکھا جیسے کہ پہچاننے کی کوشش کر رہی ہوں۔مگر انہوں نے مجھے کہاں دیکھا؟ خیر تبلیغی باتیں ہوتی رہیں اور میں نے انہیں اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی ) اور مسیح ہندوستان میں (انگریزی) دی جو وہ لے گئیں اور دو دن میں ہی انہیں پڑھ ڈالا۔رات دن ایک کر کے پڑھا اور مجھے کہنے لگیں کہ میں بیعت کرتی ہوں۔میں نے عرض کیا اتنی جلدی کیا ہے؟ دعا کر کے تسلی کر لیں اور کچھ اور لٹریچر پڑھ لیں۔کہنے لگیں کہ نہیں آپ مزید دیر نہ کریں میں نے جو سمجھنا تھا سمجھ لیا ہے۔میں نے کہا کیا آپ نے کوئی رویا وغیرہ دیکھی ہے جو اتنے وثوق سے کہ رہی ہیں۔کہنے لگیں ہاں! اور بتایا کہ یہ Floria Nopalis کی بات ہے۔نومبر 1975ء میں میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا تھا۔اس وقت ایک کشف میں میں نے ایک فرشتہ دیکھا تھا جو تمہاری طرح کا تھا اور آج ان کتابوں کے مطالعہ سے مجھے وہ سکون و اطمینان اور روحانی وجدان کی کیفیت حاصل ہو گئی ہے جو اس وقت محسوس کی تھی۔آپ اپنی ایک نوٹ بک لے کر آئیں جس میں آپ نے اپنے ہاتھ سے اپنا کشف لکھا ہوا تھا۔وہ میں بیان کئے دیتا ہوں۔آپ نے بتایا کہ اس زمانہ میں پادریوں کی حکومت تھی۔کسی عورت کو چرچ میں بولنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی اور مجھے سوالات سوجھتے رہتے تھے۔میں نے ایک دن کچھ سوال کئے تو پادری نے مجھے چرچ سے نکال دیا۔چنانچہ میں نے بہت بے عزتی محسوس کی اور گھر آکر بہت روئی اور اللہ تعالی یعنی آسمانی باپ سے دعا کی اور فریادرسی چاہی تو میں نے یہ کشف دیکھا جو میں نے سبز روشنائی سے لکھ کر رکھا ہوا ہے۔کشف ایدل وائز المیداد یا زسٹر امینه اس نے سبز لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔جیسے زیتون کا رنگ ہوتا ہے اس کے لباس میں بڑے بڑے بٹن تھے۔اس کے سیاہ رنگ کے جوتے تھے۔اس نے اپنی کمر ایک سنہری بیٹی سے گسی ہوئی تھی جس میں ایک سنہری نوک والی تلوار لٹک رہی تھی۔اس کے سر پر ایک کپڑا دھرا تھا جس میں