سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 168 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 168

168 ہوئے فرمایا: اس جزیرے کے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ بات یہ بتانے کے قابل ہے کہ ایک دن مجھے ایک ایسا خط موصول ہوائی سے جس میں بتایا گیا کہ فلاں فلاں جزیرے ایسے ہیں جن میں کوئی بھی مسلمان نہیں ہے اور ان میں ہمیں ضرور اسلام کو پھیلانے کا منصوبہ بنانا چاہئے اور ان میں خصوصیت سے طوالو کاذ کر تھا۔چنانچہ میری نظر طوالو پر پڑی اور میں نے سوچا کہ اس جزیرے میں لازم اس سال انشاءاللہ تعالی ہم کوشش کریں گے۔دوسرے روز افتخار احمد ایاز صاحب، ایک ہمارے دوست ہیں جو United Nations میں کام کر رہے ہیں وہ میرے پاس تشریف لائے اور مجھے کہا کہ ایک ضروری مشورہ کرنا ہے۔وہ مشورہ یہ ہے کہ مجھے پہلی نوکری سے جواب مل چکا ہے اور ایک نوکری ایک دُور دراز کے جزیرے میں پیش ہوتی ہے اس کا نام طوالو ہے۔آپ بتائیں کہ میں اس نوکری کو قبول کروں یا نہ کروں۔آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ میرے دل کی اس وقت کیا کیفیت تھی یوں لگتا تھا کہ آسمان سے خدا نے اس تمنا کا جواب دیا ہے۔میں اٹھ کر ان کے گلے لگ گیا۔میں نے کہا نیکی اور پوچھ پوچھ۔میں تو انتظار کر رہا تھا کہ کب خدا راستہ پیدا کرے۔آپ جائیں اور آپ خدا کے فضل سے وہاں کے پہلے مبلغ ہیں۔چنانچہ اللہ تعالی نے یہ فضل فرمایا۔ان کے کام میں ایسی برکت دی کہ وہاں بڑی تیزی کے ساتھ جماعت قائم ہوئی اور خالص عیسائی رومن کیتھولک عیسائیوں میں سے ایسے پیارے موخہ پیدا ہونے شروع ہوئے کہ ان کو دیکھ کر رشک آتا ہے۔اقتباس از خطاب بر موقع جلسہ سالانہ کیو کے 1986 ء ) طوالو میں تبلیغ اسلام و احمدیت کا آغا ز مکرم افتخار احمد ایاز صاحب کے ذریعہ اپریل 1985ء میں ہوا۔مرکزی مبلغین مختلف اوقات میں یہاں خدمات سرانجام دیتے رہے۔1991ء میں ایک خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس طوالو کے دار الحکومت شہر Funafuti میں تعمیر ہوئے۔طوالوتن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور بنیادی لٹریچر بھی شائع ہوا۔