سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 157 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 157

157 تیونس (TUNISIA) شمالی افریقہ کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کے مغرب میں الجیریا، جنوب مشرقی جانب لیبیا جبکہ جنوب اور مشرق کی جانب بحیرہ روم واقع ہے۔165,000 مربع کلومیٹر کے رقبہ پر واقع اس ملک کی آبادی لگ بھگ 10۔7 ملین نفوس پر مشتمل ہے۔اس ملک کی آبادی کا 98 فیصد حصہ مسلمان جبکہ ایک فیصد عیسائی اور باقی ماندہ ایک فیصد یہودی یا دیگر مذاہب کے ماننے والے ہیں۔مسلمانوں میں بھی زیادہ تر مالکی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہیں۔1983ء میں تیونس کے دو نو جوان جو سیر و تفریح کے لیے ڈنمارک آئے ہوئے تھے۔احمد یہ مشن ڈنمارک سے رابطہ کے بعد بیعت کر کے میں شامل ہوئے۔واپس تیونس جا کر دعوت الی اللہ کا کام کرتے رہے۔1984ء میں وہاں سے ایک مزید بیعت بھی بھجوائی۔( خطاب حضرت خلیفہ مسیح الرابع بر موقع جلسہ سالانہ یو کے 1985ء ( دوسرادن)) جن دونوجوانوں نے ڈنمارک مشن کے ذریعہ بیعت کی تھی ان میں سے ایک مکرم عبادہ بر بوش صاحب تھے جنہوں نے اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے ارشاد پر انگلستان آگئے۔آپ کو انگلستان میں مختلف مرکزی شعبوں میں کام کرنے کے علاوہ حضرت خلیفه امسیح الرابع رحمہ اللہ کے ساتھ لقاء مع العرب کے پروگرام میں شرکت اور ترجمانی کی سعادت حاصل ہوئی۔اس وقت آپ مجلہ التقوی کے ایڈیٹر کے طور پر سلسلہ کی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔مکرم عباده بر بوش صاحب کے تفصیلی حالات زندگی کے لئے ملاحظہ ہو کتاب صلحاء العرب و ابدال الشام جلد اول صفحہ 236 تا 251)