سلسلہ احمدیہ — Page 145
145 31 نئے تراجم کے ساتھ یہ قریباً چار گنا اضافہ تھا اور ابھی کئی تراجم تکمیل کے بعد طباعت کے مختلف مراحل میں سے گزر رہے تھے۔چنانچہ 1994ء تک جماعت احمدیہ کو آٹھ مزید زبانوں ( بلغارین، ملیالم، منی پوری، سندھی، تی گالاگ، تیلگو، ہاؤسا، مراٹھی) کے اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر پچاس زبانوں میں تراجم قرآن کریم کی طباعت کی سعادت حاصل ہو چکی تھی۔( بلغارین ترجمہ کے طبع ہونے پر معلوم ہوا کہ اس میں بعض غلطیاں ہیں چنانچہ اسے withdraw کر لیا گیا۔اس وقت یہ ترجمہ زیر تکمیل ہے) اس کے بعد ناروتئین، کشمیری، سنڈانیز، نیپالی، بجولا اور کیکامبا میں تراجم قرآن شائع ہوئے اور یوں 1982ء سے لے کر 2003ء تک صرف خلافتِ رابعہ کے اکیس سالہ عہد سعادت میں 47 رزبانوں میں مکمل قرآن مجید کے تراجم طبع ہوئے۔جبکہ اس کے علاوہ تھائی ، میانمار اور جاوانیز زبانوں میں پہلے دس پاروں کا ترجمہ شائع ہوا۔دنیا میں تیل اور معدنیات کی دولت سے مالا مال بڑے بڑے ممالک ہیں جو مسلمان ممالک کہلاتے ہیں لیکن کسی حکومت کو اتنی عظیم الشان خدمت کی توفیق نہیں ملی۔اگر چہ ان کی طرف سے بعض تراجم شائع کئے جاتے ہیں لیکن جیسا کہ قبل ازیں بیان کیا گیا ہے یہ بے مغز خدمتیں ہیں۔کیونکہ ان کے تراجم و تفاسیر میں کئی باتیں قرآنی تعلیمات کے منافی اور اس سے متصادم ہیں اور ان میں ایسے اعتقادات اپنائے گئے ہیں جو قرآن مجید کے محکمات کے خلاف ہیں۔غرضیکہ ساری دنیا میں خلافت احمدیہ سے وابستہ جماعت احمد یہ وہ واحد جماعت ہے جسے تن تنہا اتنی بہت سی زبانوں میں تراجم قرآن کریم کی اشاعت کی توفیق حاصل ہوئی ہے۔آج دنیا کے پردہ پر وہ کون سی جماعت ہے جسے صرف محبت قرآن کے جرم میں اور قرآنی تعلیمات کی اشاعت اور اس کا عملی نمونہ پیش کرنے کے جرم میں ظلم وستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔کوئی نہیں مگر ایک جماعت یعنی وہ جماعت احمد یہ جو خلافت حلقہ سے وابستہ ہے۔اگر وہ قرآن کریم کی تلاوت کریں، ان کے پاس سے قرآن مجید کے نسخے برآمد ہوں، وہ احکامات قرآنی کے مطابق نماز، روزہ وغیرہ عبادات