سلسلہ احمدیہ — Page 146
146 بجالائیں، وہ امانت و دیانت اور سچائی اور تقویٰ سے کام لیں اور اسلام کے، قرآن کے امن وسلامتی کے پیغام کی تشہیر کریں تو اس جرم میں ان پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ان پر تو ہین قرآن اور تو بین اسلام کی دفعات لگائی جاتی ہیں اور جیلوں میں ٹھونسا جاتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ان کی جائیداد میں لوٹی جاتی ہیں۔ان کے گھر، ان کی مساجد منہدم کی جاتی ہیں اور نماز کی حالت میں ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر کے ان کے خون سے زمین سُرخ کی جاتی ہے۔کیا خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے وابستہ جماعت احمدیہ کے سوا کوئی اور جماعت ایسی ہے جو اس طرح قرآن کی محبت میں گرفتار اور فدا ہو کر اس کی خاطر اپنی جان ، مال، وقت ، عزت اور اولاد غرضیکہ ہر چیز کو بلا دریغ قربان کرنے پر نہ صرف آمادہ ہے بلکہ قربان کر رہی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے مقدس خلفائے کرام اور آپ کے بچے متبعین ہی وہ سَفَرَة كرَام بَرَرَةٍ “ ہیں جن کے ہاتھوں میں خدا تعالیٰ نے دنیا بھر میں قرآن کی سچی خدمت اور اس کی عظمت کے اظہار کا علم تھمایا ہے۔جو کسی تلوار اور نیزہ سے نہیں، کسی بندوق یا توپ یا بم کے زور سے نہیں بلکہ قرآن کا حربہ ہاتھ میں لے کر، اس کے نور کو اپنے سینوں میں بسا کر، حجت اور بربان اور زمینی و آسمانی نشانات اور الہی نصرت و تائیدات کے ساتھ ساری دنیا میں جہاد کبیر میں مصروف ہیں۔اور صرف اپنے قول سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے قرآنی تعلیمات کی حقانیت اور قرآنی برکات و تاثیرات کے تازہ بتازہ اور شیریں و خوشبودار ثمرات کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس کتاب کے زندہ کتاب ہونے اور اس کی عظمتوں پر گواہ ہیں۔جماعت احمدیہ کی طرف سے مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے تراجم قرآن کریم کی فہرست درج ذیل ہے۔اس فہرست میں ان تراجم کے صرف پہلے ایڈیشن کا سن طباعت دیا گیا ہے۔