سلسلہ احمدیہ — Page 136
136 محض از قبیل کوشیدن۔اور وہ حال سے بولتے ہیں، نہ مجر وقال ہے۔اور خدا تعالی کے الہام کی تختی ان کے دلوں پر ہوتی ہے اور وہ ہر ایک مشکل کے وقت روح القدس سے سکھلائے جاتے ہیں اور ان کی گفتار اور کردار میں دنیا پرستی کی ملونی نہیں ہوتی کیونکہ وہ بکلی مصفا کئے گئے اور بتمام و کمال کھینچے گئے ہیں۔نیخ اسلام، روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ 6-7 حاشیہ) الغرض حضرت اقدس مسیح موعود مالیکلام نے خدمت قرآن کی جو راہیں اپنے قول اور فعل سے روشن فرمائی تھیں، آپ کے بعد آپ کے مقدس خلفاء کرام نے ان تمام نورانی راہوں پر بڑے عزم اور استقلال کے ساتھ قدم آگے بڑھایا اور آپ کی قائم کردہ بنیادوں پر ایک عالیشان عمارت کھڑی کر دی۔حقیقت یہ ہے کہ خلفائے مسیح موعود نے اپنے آقا حضرت اقدس مسیح موعود السلام کی نمائندگی میں تمام عالم میں قرآنی تعلیمات کی حقانیت کے اثبات اور قرآنی علوم و معارف اور حقائق و دقائق کی تعلیم و تدریس اور ترویج و اشاعت اور قرآن مجید کی عزت و عظمت کے اظہار اور اس کے عملی نمونوں کے قیام و استحکام کے لئے جس محنت اور جانفشانی سے اپنے جگر خون کئے اور مسیح پاک علیہ سلام کی جاری فرمودہ عظیم مہمات کو نہایت کامیابی و کامرانی سے آگے بڑھایا اس کا ذکر اس مختصر سے مضمون میں ممکن نہیں۔یہ حکایت بہت طویل ، لذت بھری اور حد درجہ ایمان افروز ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علی سلام کی مقدس خلافت کی آسمانی رہنمائی اور قیادت میں خدا تعالی کے پاک کلام قرآن مجید و فرقان حمید کے مختلف زبانوں میں تراجم اور ان کی اشاعت کے حوالہ سے قارئین کی خدمت میں مختصراً کچھ کوائف پیش کرنے سے قبل یہ بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ خلافت حقہ اسلامیہ سے وابستہ جماعت احمدیہ کے علاوہ بھی بعض مسلمان افراد ، اداروں ، جماعتوں، فرقوں یا حکومتوں نے مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کئے ہیں لیکن احمد یہ مسلم جماعت وہ منفرد جماعت ہے جس نے خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کی بابرکت قیادت اور مقدس رہنمائی میں با قاعدہ ایک منظم پروگرام کے تحت دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور اس سلسلہ میں اٹھنے والے تمام اخراجات افراد جماعت احمد یہ اپنے امام کی تحریک پر خود