سلسلہ احمدیہ — Page 868
868 15 دسمبر: صد سالہ جلسہ سالانہ قادیان میں شرکت فرمانے کے لئے حضور لندن سے انڈیا کے لئے روانہ ہوتے 16 دسمبر : حضور دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلی قادیان اور صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ ربوہ نے دیگر احباب کے ساتھ حضور کا استقبال کیا 17 دسمبر : حضور نے دہلی کے تاریخی مقامات کی سیر فرمائی جن میں سکندرہ، فتح پور سیکری اور آگرہ شامل تھے۔نیز شہنشاہ اکبر اور مغلیہ خاندان کی قبروں پر حضور نے دعا کی۔حضرت سلیم الدین کے مزار بر حضور نے دعا کی 18 دسمبر : حضور نے تغلق آباد کا قلعہ، قطب مینار کی سیر کی اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی کے مزار پر دعا کی۔امام ضامن کی قبر پر بھی حضور نے دعا کی 19 دسمبر : حضور دہلی سے امرتسر کے لئے بذریعہ ٹرین شان پنجاب روانہ ہوئے۔امرتسر سے حضور شام 4 بجے میلہ ٹرین پر قادیان کے لئے روانہ ہوئے۔شام 7 بجے حضور قادیان پہنچے 20 دسمبر 44 سال بعد مسجد اقصی قادیان میں خلیفہ مسیح نے خطبہ جمعہ دیا 21 دسمبر: قادیان میں حضور کے اعزاز میں درویشان قادیان ، ہر سہ انجمنوں، ذیلی تنظیموں اور احباب جماعت کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا 22 دسمبر : حضور نے جلسہ سالانہ قادیان کے انتظامات کا معائنہ فرمایا 26 تا 28 دسمبر سووال ( 100 ) جلسہ سالانہ قادیان۔حضور نے افتتاح فرمایا۔جلسہ کی کل حاضری 22 رہزار 29 دسمبر : مجلس شوریٰ بھارت منعقد ہوئی جس کی صدارت حضور نے فرمائی۔اس میں ہندوستان کی 97 جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی 30 دسمبر : پاکستان سے آئے ہوئے ناظران اور وکلاء کے ساتھ حضور ” کی ملاقات ہوئی۔شام کو حضور کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے لئے استقبالیہ دیا گیا