سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 869 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 869

869 31 دسمبر: پاکستان سے آئے ہوئے مبلغین، جامعہ احمدیہ کے اساتذہ اور طلباء نیز من وقف جدید نے حضور سے ملاقات کی معلمين اسی سال حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی سوانح مصنفہ آئن ایڈم سن "A Man of God" کی اشاعت ہوئی اسی سال پولینڈ جماعت کو پہلی بار انٹرنیشنل بک فیئر میں حصہ لینے کا موقع ملا *1992 یکم جنوری: جلسہ سالانہ قادیان کے تمام کارکنان کو حضور نے شرف ملاقات بخشا۔شام کو حضور نے ہندوستان کے تمام مبلغین معلمین اور مدرسہ احمدیہ کے اساتذہ اور طلباء کو شرف ملاقات بخشا 3 جنوری: کشمیر اور پاکستان کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک 4 جنوری: قادیان سے دہلی کے لئے روانگی ہوئی 6 جنوری: حضور نے سنڈے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیا 7 جنوری: حضور نے بعض جماعتی عہد یدار ان کے ساتھ میٹنگ کی۔اس کے بعد انڈین ایکسپریس کے نمائندہ نے حضور کا انٹرویولیا 10 جنوری: حضور بذریعہ جہاز دہلی سے قادیان کے لئے روانہ ہوئے جہاں آپ نے جمعہ پڑھایا 13 جنوری: مرکزی عہدیداران سے میٹنگز کے علاوہ حضور نے درویشان قادیان کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں ایک یاد گار گروپ فوٹو بنوائی 13 جنوری : اسیران راه مولی سکھر مکرم قریشی ناصر احمد صاحب اور مکرم قریشی رفیع احد صاحب ( دونوں بھائی ) سات سال کی اسیری کے بعد باعزت بری ہوئے 14 جنوری: حضور قادیان سے بذریعہ امرتسر دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔امرتسر میں حضور نے اخبار جیت کے نمائندہ کو انٹرویو دیا 16 جنوری: دہلی سے لندن کے لئے روانگی ہوئی