سلسلہ احمدیہ — Page 866
866 2 جون : حضور نے ریڈیورا پار پر 40 منٹ کا خطاب فرمایا جولائیو نشر ہوا 3 جون : مقامی ٹی وی چینل STVS پر آدھے گھنٹے کے لئے حضور نے جماعت احمد یہ مبایعین اور غیر مبایعین میں فرق تفصیل سے بیان فرمایا اسی روز سر بینام کی بین المذاہب کونسل کی طرف سے منعقدہ تقریب میں مذہب اور سیاست کے باہمی تعلق کے بارہ میں اسلامی تعلیم کے موضوع پر خطاب فرمایا۔بعد ازاں مجلس سوال و جواب ہوئی۔بعد میں یہ خطاب Relationship between Religion and Politics in islam کے عنوان سے شائع ہوا 8 جون: قادیان میں احمد یہ شفاخانہ کی از سر نوتشکیل۔افتتاح صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے کیا 9 جون: ٹرینیڈاڈ کے ایک روزہ جلسہ سالانہ سے حضور نے خطاب فرمایا 10 جون : صدر مملکت ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے حضور سے ملاقات کی 11 جون : حضور نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا جس میں کئی حکومتی عہدیدار، وزراء اور مختلف ممالک سے سفارت کار بھی شامل ہوئے 12 تا 16 جون: حضور کا گوئٹے مالا کا دوسرا دورہ 13 جون : حضور نے مسکو ( Mixco) شہر کے میئر کے علاوہ صدر اور نائب صدر مملکت سے ملاقات کی۔اسی روز احمد یہ کلینک بیت الشافی کا افتتاح فرمایا۔شام کو حضور نے ایک اعزازی عشائیہ میں شرکت فرمائی جس میں سر کردہ اہم شخصیات کے علاوہ پریس کے نمائندگان بھی شامل ہوئے 15 جون : مجلس عاملہ گوئٹے مالا سے حضور نے میٹنگ منعقد کی جس میں دیگر ممالک سے آنے والے عہدیداران نے بھی شرکت کی 16 جون : حضور نے گوئٹے مالئن قدیم انڈین باشندوں کے چیفس کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور مختصر خطاب فرمایا جس کے بعد آپ میکسیکو تشریف لے گئے 28 تا 30 جون : جلسہ سالانہ امریکہ پر حضور کے خطابات