سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 861 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 861

861 16 نومبر : کوٹ نواب شاہ ضلع منڈی بہاؤالدین کی مسجد سے کلمہ کی تختی استار دی گئی 20 نومبر: خوشاب کے ایک احمدی کو شادی کارڈ پر بسم اللہ لکھنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی 20 نومبر : چک سکندر ضلع گجرات کے احمدی مردوزن کو معاندین احمدیت کی طرف سے الٹی میٹم دیا گیا کہ وہ اپنے عقائد سے توبہ کرلیں ورنہ قتل کر دیا جائے گا 24 نومبر: بہاولپور کے 8 راحمدیوں کی فری میڈیکل کیمپ لگانے پر گرفتاری اور مقدمہ درج کر لیا گیا 24 نومبر : حضور نے پانچ بنیادی اخلاق اپنانے کی تحریک فرمائی۔سچائی، نرم زبان، وسعت حوصلہ، ہمدردی خلق اور عزم و ہمت یکم دسمبر: واقفین کو کو کم از کم تین زبانیں ( مقامی زبان، اردو اور عربی ) سکھانے کی تحریک 15 دسمبر : تمام احمدی اہالیان ربوہ کے خلاف 298C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا 2018 دسمبر: جلسہ سالانہ قادیان منعقد ہوا اور حضور کا اس جلسہ کے لئے خصوصی پیغام سنایا گیا جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر تقسیم ملک کے بعد پہلی مرتبہ مجلس شوری کا انعقاد مسجد اقصی قادیان میں ہوا جس کی صدارت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلی و امیر مقامی قادیان نے کی $1990 8 تا 10 جنوری کوڈ یا تھور کیرلہ میں (28 رمئی 1989 ء کو) ہونے والے مباہلہ کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ پر ہونے والی بیشمار برکات اور مخالفین پر وارد ہونے والی لعنتوں کے نشانات کی ترویج کی غرض سے جلسہ عام منعقد کیا گیا 14 جنوری: کیرالہ کے تین اضلاع کی صد سالہ جشن تشکر کا نفرنس منعقد ہوئی۔اس موقع پر حضور کا پیغام موصول ہوا جس میں کیرلہ کی جماعتوں کو مساجد کی تعمیر کی طرف توجہ دلائی گئی 17 جنوری: قاضی بشیر احمد صاحب کھوکھر کی شیخو پورہ میں شہادت 26 جنوری: میلا پالم تامل ناڈو ( انڈیا ) میں احمد یہ دار التبلیغ کا افتتاح کیا گیا 27 تا 28 جنوری: مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی مجلس شوری منعقد ہوئی