سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 860 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 860

860 ارشاد فرمائیں 24 ستمبر : احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن کا احیاء ہوا۔ڈاکٹر سعود الحسن نوری صاحب کو صدر مقرر کیا گیا 28 ستمبر : ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب کو نواب شاہ میں شہید کر دیا گیا 16اکتوبر : منڈی بہاؤالدین میں قبر کے کتبہ پر کلمہ لکھنے کے جرم میں دو احمد یوں کی گرفتاری 13 تا 15 اکتوبر لجنہ اماءاللہ بھارت کا سالانہ اجتماع قادیان میں منعقد ہوا۔اس موقع پر حضور کا روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا گیا 18 اکتوبر: صد سالہ جوبلی کی تقریبات کے سلسلہ میں بریڈ فورڈ جماعت کے زیر انتظام Bankfield Hotel میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ کے معززین کو حضور کے ساتھ سوال و جواب کی مجلس کے لئے مدعو کیا گیا جس کی لوکل میڈیا میں بھی کثرت سے تشہیر ہوئی 119 اکتوبر : کھاریاں کی پرانی مسجد سیل (seal) کردی گئی 21 تا 22 اکتوبر: ممبئی (انڈیا) میں صد سالہ جشن تشکر کا نفرنس منعقد ہوئی۔کثرت سے میڈیا میں اس کی تشہیر ہوئی۔اس موقع پر حضور کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔اس کے ساتھ ہی احمد یہ مشن ہاؤس میں ایک مستقل نمائش کا افتتاح صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے کیا 125اکتوبر : مفتی سلسلہ حضرت ملک سیف الرحمان صاحب کا کینیڈا میں انتقال ہوا۔ان کی تدفین ربوہ میں ہوئی یکم نومبر : پولیس نے ربوہ کے دو مقامات سے کلمہ مٹایا 3 نومبر : حضور نے ذیلی تنظیموں کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے ہر ملک میں صدارت کے قیام کا اعلان فرمایا 6 نومبر : مخالفین نے چک سکندر (پاکستان) کے بے گھر احمدیوں کا سامان نیلام کر دیا 10 نومبر : مشرقی برلن اور مغربی برلن کو جدا کرنے والی دیوار برلن گرادی گئی۔اس طرح Friday the 10th کی پیشگوئی ایک بار پھر پوری ہوئی