سلسلہ احمدیہ — Page 736
736 11 ء سے 13 / جولائی 1989 ء تک حضور نے فجی آئی لینڈ کا دورہ فرمایا۔11 جولائی کو تین حکومتی وزراء نے آپ سے ملاقات کی۔اسی شام صد سالہ جوبلی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں مختلف مذہبی و غیر مذہبی جماعتوں کے افراد بھی شامل ہوئے۔12 جولائی کو صووا (Suva) کے میئر نے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا جس میں سٹی کونسل کے ممبران شامل ہوئے۔اسی طرح میڈیا کے نمائندگان سے قریبا دو گھنٹے پر مشتمل انٹرویو ہوا۔12 جولائی کو ہی Scotts Hotel Suva میں حضور کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں ملک کے چیف جسٹس، مععد و جج صاحبان، ممتاز وکلاء، سیاستدان، وزرائے مملکت، مختلف ممالک کے سفراء، چرچ لیڈرز اور میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوئے۔13 جولائی کو Loutoka میں احمدیہ پرائمری سکول کے اساتذہ و طلباء سے ملاقات کی۔Loutoka کے میٹر کی طرف سے استقبالیہ میں شرکت فرمائی اور اسی شام ناندی (Nandi) میں منعقدہ تقریب میں امن کے موضوع پر خطاب فرمایا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔14 جولائی 1989ء کو حضور نے آسٹریلیا میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد بیت الھدی کا افتتاح فرمایا۔آپ نے اپنے خطبہ جمعہ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: مسجد جس کی بنیاد آج سے تقریباً چھ سال پہلے میں نے رکھی تھی اب اللہ تعالی کے فضل اور احسان کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔آج اللہ تعالی کے فضل سے یہ جگہ جس کا رقبہ تقریباً اٹھائیس ایکڑ ہے یہ جماعت کی جو نظر آنے والی ضروریات ہیں میرے نزدیک تو اس کے مطابق ہے۔میں تو سمجھتا ہوں خدا وہ وقت جلد لائے گا کہ جماعت ہم لوگوں کے دیکھتے دیکھتے اتنی ترقی کرے گی کہ یہ مسجد اور یہ علاقہ انشاء اللہ جماعت کی ضروریات کے مطابق ثابت ہوگا۔آج نہیں ، کل نہیں تو دس پندرہ بیس سال کے اندر انشاء اللہ یہ علاقہ جماعت کے لحاظ سے بارونق ہو جائے گا۔“ آج حضور رحمہ اللہ کی یہ پیش خبری خدا کے فضل سے بڑی شان سے پوری ہو رہی ہے۔