سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 737 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 737

737 18 /ستمبر تا 21 /ستمبر 1989ء حضور نے ڈنمارک کے دورہ کے دوران 19 ستمبر کو مجلس عاملہ ڈنمارک کا انتخاب اپنی صدارت میں کروایا۔اس سے قبل ایک پر معارف خطاب فرمایا۔19 ستمبر کو نیشنل ٹی وی کو ایک گھنٹہ کا انٹرویو دیا۔اور کوپن ہیگن کی یونیورسٹی میں Islam and Tolerance کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔20 ستمبر کو انٹرنیشنل پیپلز کالج International People's College) (Helsinger میں اساتذہ وطلباء سے خطاب فرمایا۔اسی روز ایک اخبار کو انٹرویو دیا اور استقبالیہ تقریب میں شرکت فرمائی۔اس کے بعد حضور رحمہ اللہ ناروے تشریف لے گئے اور وہاں خطبہ جمعہ فرمودہ 22 ستمبر 1989ء میں سب سے پہلے جہاں صد سالہ جشنِ تشکر کے سلسلہ میں مختلف ممالک کے دوروں کے نتیجہ میں جماعت کے اندر پیدا ہونے والے ایک نئے ولولے اور نئی زندگی کا ذکر فرمایا وہاں دنیا بھر میں جماعت کے اندر ہی نہیں جماعت کے باہر بھی احمدیت کے حق میں خدا تعالیٰ کی طرف سے چلنے والی تائیدی ہواؤں کا ایمان افروز ذکر کرتے ہوئے فرمایا: مسال مجھے خدا تعالیٰ نے پھر ناروے کی جماعت میں آنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور یہ سفر خصوصیت کے ساتھ صد سالہ جوبلی کے ضمن میں منائے جانے والے جشن تشکر کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اس سال مجھے خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ دنیا بھر کی بہت سی جماعتوں کے دورے کی توفیق عطا ہوئی اور ہر جگہ میں نے جماعت کے اندر ایک نیا ولولہ اور نئی زندگی پائی اور صرف جماعت ہی کے اندر نہیں بلکہ ارد گرد کے ماحول میں بھی خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے جماعت کے حق میں میلان پیدا فرمائے اور اس کے نتیجے میں کوئی ایسا سفر کسی ایک ملک کا بھی نہیں جس کے متعلق میں کامل یقین کے ساتھ یہ کہہ نہ سکوں کہ خدا تعالی کے فرشتوں نے جماعت ہی کے اندر نہیں بلکہ جماعت کے باہر بھی تائید کی ہوائیں چلائی تھیں اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ یہی حال اس ناروے کے دورے کا بھی ہوگا اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس سفر کے بھی انشاء اللہ بہت