سلسلہ احمدیہ — Page 697
697 استقبالیہ تقریبات میں کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی اور حکومتی لیڈرز، ممبران پارلیمنٹ، صوبائی وزراء، پروفیسرز، تاجر حضرات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ایڈمنٹن میں اس موقع پر سوال وجواب کی بڑی دلچسپ مجلس بھی ہوئی۔یکم اکتوبر کو کیلگری میں استقبالیہ تقریب میں خطاب فرمایا۔بعد ازاں حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔4 /اکتوبر کو وینکوور میں استقبالیہ میں شرکت فرمائی۔استقبالیہ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب فرمایا۔5 اکتوبر کو اخبار وینکوور Sun کی نمائندہ نے انٹرویو لیا۔اسی طرح ٹی وی پر ایک لائیو انٹرویو ہوا۔اس دورہ کے دوران بیعتیں بھی ہوئیں۔اس دورہ کے دوران قریباً ساڑھے تین ملین افراد تک اخبارات کے ذریعہ دولاکھ افراد تک ریڈیو کے ذریعہ اور چھ لاکھ افراد تک ٹی وی کے ذریعہ اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔حضور رحمہ اللہ نے دورہ کینیڈا سے واپسی پرلندن میں خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اکتوبر 1986ء میں اس دورہ کے بارہ میں بعض تفصیلات اور اپنے تاثرات کا ذکر فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے جون 1987ء میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ فرمایا۔3 جون کو شام سات بجے Nova Park ہوٹل میں ایک استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، ڈپلومیٹ، صحافی، وکلاء وغیرہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوئے۔خطاب کے بعد مجلس سوال و جواب بھی ہوئی۔اس دورہ کا ایک اہم پروگرام زیورک یونیورسٹی میں حضور کا خطاب تھا۔اس خطاب کا اہتمام علم الملل (Ethnology) کے پروفیسر ڈاکٹر کارل بینکنگ نے کیا تھا۔14 جون 1987 ء بروز جمعرات رات آٹھ بج کر پندہ منٹ پر Revelation, Ratinonality, Knowledge and Truth کے موضوع پر لیکچر دیا گیا۔لیکچر یونیورسٹی کے Oule آڈیٹوریم میں ہوا۔یہ وہی آڈیٹوریم تھا جہاں سر ونسٹن چرچل نے 9 ستمبر 1946ء کو Let Europe Arise کے موضوع پر تاریخی