سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 692 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 692

692 ان مواقع پر زیر تبلیغ افراد کے علاوہ مقامی اور علاقائی اور ملکی اور عالمی شہرت رکھنے والے سیاستدان، مذہبی وسیاسی و سماجی لیڈرز، حکومتوں کے وزراء، مختلف علوم کے ماہرین، صحافی، پروفیسرز، ریسرچ سکالرز، دانشور اور سوسائٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے متعدد ذی اثر افراد شامل ہوئے جن تک آپ نے براہ راست اسلام احمدیت کا عالمی پیغام امن و انصاف پہنچایا۔ان سفروں کے دوران کئی افراد نے قبول حق کی سعادت بھی حاصل کی اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔اسی طرح اجتماعی بیعتوں کی تقریبات بھی ہوئیں جن میں لاکھوں افراد کو براہ راست آپ کے ہاتھ پر تجدید بیعت نصیب ہوئی۔ذیل میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے دورہ جات میں سے بعض کا نہایت مختصر تذکرہ کیا جاتا ہے: منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جولائی تا اکتوبر 1982ء پہلا سفر یورپ اختیار فرمایا جس میں آپ ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، آسٹریا، سوئٹرزلینڈ، فرانس، لکسمبرگ، ہالینڈ ، سپین اور برطانیہ تشریف لے گئے۔اس سفر کے دوران سوئٹزر لینڈ میں دانشوروں کے ایک اجتماع سے انسانیت کا مستقبل کے موضوع پر خطاب بھی فرمایا۔10 ستمبر 1982ء کو سپین میں کم و بیش سات سو سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی مسجد مسجد بشارت پیدرو آباد) کا افتتاح فرمایا۔اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں 40 ممالک کے دو ہزار سے زائد افراد جماعت نے شرکت کی۔کا اس طرح اس سطر کے دوران ہی آپ نے 5 اکتوبر کو لنگھم (برطایہ ) اور 7 اکتوبر کو رانیان (برطانیہ) کے مشنز کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔8 ستمبر تا13 اکتوبر 1983, حضرت خلیفة اتبع الرابع رحمہ اللہ نے سنگا پور، ٹھی، آسٹریلیا اور مرا خلیفہ المسیح سری لنکا کا دورہ فرمایا۔مشرق کی طرف سفر کرنے والے آپ پہلے خلیفہ اسیج تھے۔سنگا پور میں