سلسلہ احمدیہ — Page 687
687 کا ذکر کیا اور ان کی خداداد صلاحیتوں اور قابلیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔نیز یہ ذکر بھی فرمایا کہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کے اس جلسہ میں امسال 172 جماعتوں کے نمائندگان شامل ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد صرف 20 تھی۔حضور رحمہ اللہ نے دورانِ خطاب لندن میں مقیم آئیوری کوسٹ کے دو باشندگان کو مقامی زبانوں میں مختصر خطاب کے لئے کہا چنا نچہ مکرم یوسف صاحب نے یعقوبا میں خطاب کیا اور مکرم محمد و کولی بالی صاحب نے مجولا میں خطاب کیا۔دونوں تقاریر کے بعد سٹوڈیو میں موجود احمدی احباب نے پُر جوش نعرے لگائے اور ایم ٹی اے کی وساطت سے آئیوری کوسٹ کے باشندے بھی ان نعروں کا جواب دیتے رہے۔آخر پر حضور رحمہ اللہ نے اجتماعی دعا کروائی جس میں دنیا بھر کے ناظرین شامل ہوئے۔الغرض اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے احمدیوں کی جلسہ کی محرومیوں کا اس شان سے ازالہ فرمایا کہ دل خدا کی حمد سے سرشار ہو جاتا ہے۔جوں جوں نئے ممالک میں احمدیت کا نفوذ مستحکم سے مستحکم تر ہوتا چلا جاتا ہے اور ان کے جلسہ ہائے سالانہ منعقد ہوتے ہیں ایم ٹی اے انٹر نیشنل کے توسط سے ان کے پروگرام اور جلسوں کے دلکش نظارے دنیا بھر کے احمدیوں تک پہنچتے ہیں۔پاکستان میں جماعت کے معاندین نے وہاں کے احمدیوں کو جلسہ سے محروم کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایا تھا۔مگر خدائے ذوالجلال والاکرام نے اس صدائے فقیرانہ حق آشنا کو اس طرح شش جہت میں پھیلایا کہ جلسوں کی ایک بہار عطا فرما دی اور خلافت احمدیہ کی رہنمائی میں ان جلسوں کا فیض ہر دم بڑھتا چلا جاتا ہے جو مومنین خلافت کے ایمان کو تازگی بخشتا ہے اور معاندین کے سینوں میں حسد کی آگ کو مشتعل کرنے کا باعث ہے۔