سلسلہ احمدیہ — Page 625
625 کے لئے ہر فرد جماعت کو اس میں اتار دیں۔اللہ تعالی آپ کو کامیاب فرمائے۔“ یہ پیغام تھا جو حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی طرف سے ماہ اپریل 1993ء میں تمام ممالک کو بذریعہ فیکس بھجوایا گیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری فرمودہ اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے تمام دنیا کے مبلغین اور مخلصین نے اپنے آپ کو دعوت الی اللہ کے میدان میں اتار دیا۔اور اخلاص اور جذبہ ایمان سے پر ہو کر حضرت اقدس مسیح موعود و امام مہدی علیہ السلام کے پیغام کی منادی کے لئے کمر بستہ ہو گئے۔خدا تعالیٰ نے خلیفہ وقت کی آواز میں ایک عظیم برکت ڈالی اور احمدیت کے پیغام کی قبولیت کی ایسی تائیدی ہوائیں بڑی شان کے ساتھ ساری دنیا میں چلائیں کہ سالوں کے کام دنوں میں طے ہوئے اور خدا کے فضلوں کی ایسی بارشیں برسیں کہ جن کے بیان سے دل خدا کی حمد سے معمور ہو جاتے ہیں۔پہلی عالمی بیعت کی تقریب 28 ویں جلسہ سالانہ برطانیہ کے تیسرے روز یعنی یکم اگست 1993ء کو اسلام آباد (ملفورڈ ) میں پہلی عالمی بیعت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 2 لاکھ 4 ہزار 308 سعید روحوں نے جماعت میں شمولیت اختیار کی۔علاوہ ازیں دنیا بھر کے لاکھوں احمدیوں نے بھی خلیفہ وقت کے ہاتھ پر تجدید بیعت کی۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی عالمی بیعت کے لئے جلسہ گاہ میں تشریف آوری سے قبل تمام حاضرین ہدایات کے مطابق ترتیب سے بیٹھ گئے تھے۔تقریباً ایک بجے حضور رحمہ اللہ حضرت اقدس مسیح موعود امام الزمان و مهدی دوران علیہ السلام کا استعمال شدہ سبز رنگ کا متبرک کوٹ زیب تن کئے ہو۔وئے جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔پہلی عالی بیعت کی تقریب کے موقع پر اس کے پس منظر، اہمیت اور غرض وغایت کے بیان پر مشتمل حضور تیا بصیرت افروز خطاب حضور انور نے بیعت لینے سے قبل مختصر خطاب فرمایا جس میں آپ نے اس کی اہمیت، پس منظر اور غرض وغایت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: