سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 591 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 591

591 بلکہ وہاں کے جو بڑے بالغ افراد بھی چھوٹے، بڑے، مرد، عورتیں سب اجڑ کے آئے ہیں ان کی حالت انتہائی دردناک ہے اور جماعت احمد یہ عالمگیر کا فرض ہے کہ اپنی توفیق کے مطابق ضروران کی کچھ خدمت کرے۔اس سلسلے میں میں نے اپنی طرف سے ایک ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے جو بہت معمولی ہے لیکن اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ حسب توفیق باقی جماعت کو بھی توفیقی ہے۔۔۔صومالیہ کے لئے بھی یہ تحریک ہے وہاں بھی میں اپنی طرف سے ایک ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کرتا ہوں۔“ بہبود انسانی کا سال منانے کی تحریک تخطبه جمعه فرمودہ 30 اکتوبر 1992ء - خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 776) حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1993ء میں نئے سال کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے اس سال کو انسانی بہبود کا سال منانے کی تحریک فرمائی۔ذیل میں اس خطبہ کا ایک حصہ درج کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف خلافت احمدیہ کے دل میں بنی نوع انسان کی محبت اور بہبود کے لئے بے پناہ جذبہ کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ خلافت احمدیہ کی تربیت یافتہ اور خلافت حقہ اسلامیہ سے وابستہ جماعت احمدیہ کے افراد کی بنی نوع انسان سے ہمدردی اور ان کی فلاح و بہبود کے عالمی مزاج کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: کل شام کا سورج غروب ہونے کے ساتھ اللہ کے فضل سے ایک نیا سال طلوع ہونے کے سامان پیدا ہوئے اور آج صبح کے سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ تمام عالم پر ایک نیا دن طلوع ہوا ہے۔پس میں تمام دنیا کے احباب جماعت کو، چھوٹوں بڑوں کو اور مردوں اور خواتین کو نہایت محبت بھر اسلام اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔سال نو کی مبارکباد دینے کا رواج محض ایک رواج نہیں بلکہ مبارک لفظ میں ایک دعا پائی جاتی ہے۔Greetings میں تو کوئی دعا نہیں لیکن جب ہم مبارک کہتے ہیں اور مبارک ہو کے الفاظ سے کسی کو خوشی کے جذبات پہنچاتے ہیں تو اس میں در حقیقت ایک دعا ہے۔پس میں بھی ان معنوں میں آپ سب کو یہ دعا دیتا ہوں کہ اللہ تعالی یہ سال آپ سب کے لئے ہر پہلو