سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 473 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 473

473 موجب ہوئیں۔لوگ جب دیکھتے کہ کس طرح ایک چھوٹی سی جماعت نے سو سال کے عرصہ میں تن تنہا دنیا کی تمام بڑی بڑی زبانوں میں تراجم قرآن کریم شائع کرنے کی توفیق پائی ہے اور ساری دنیا میں اشاعت اسلام کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے تو اس کا ان پر بہت اچھا اثر پڑتا۔اسی طرح افریقہ اور دوسرے کئی غریب ممالک میں وہاں کے عوام کی تعلیمی وطبی میدان میں خدمات اور سکولز، کالجز اور اسپتالز اور کلینکس کے قیام اور معاشرتی ہم آہنگی کے لئے کی گئی مساعی کو تصویری زبان میں دیکھ کر وہاں کے عوام اور حکمران اور دیگر سیاسی و سماجی اہم شخصیات اور لوکل چیفس اور انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد ان کاموں کو سراہتے ہوئے جماعت کو خراج تحسین پیش کرتے اور جماعت احمدیہ کی صداقت اور ترقی کی شہادت دیتے۔گھانا کے شہر ا کرا (Accra) میں صد سالہ جوبلی کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن گھانا کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی۔انہوں نے جب نمائش میں قرآن مجید کے کئی زبانوں میں تراجم، مختلف زبانوں میں شائع شدہ اسلامی لٹریچر، تصاویر اور چارٹس وغیرہ دیکھے تو اس نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے بر ملا طور پر یہ ریمارکس دیئے کہ آپ کے ان کاموں اور حیرت انگیز ترقی کو دیکھ کر یہ کہنا بالکل سچ ہے کہ آپ کی جماعت سوسال نہیں بلکہ پانچ سو سال پرانی ہے۔سیرالیون میں دارو (Daru) کے مقام پر ایک عیسائی میجر نے کہا کہ : "جماعت احمدیہ نے متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور کم و بیش سوز بانوں میں قرآنی پیغام کی اشاعت اور بے شمار کتب ولٹریچر شائع کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ احمدیہ مسلم جماعت نہ صرف زندہ جماعت ہے بلکہ آئندہ دنیا میں زبردست ترقی کرے گی۔“ ئن سپیٹ (ہالینڈ) میں وہاں کے لارڈ میئر Mr۔C۔Kove نے مشن ہاؤس میں لگائی گئی نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر نے کہا کہ : 23 صد سالہ جوبلی کی نمائش ہے۔جماعت احمدیہ نے ان سو سالوں میں دنیا کے کناروں تک شہرت پائی ہے۔ہم اس بات کے شاہد ہیں کہ جماعت احمد یہ امن سے محبت رکھنے والا فرقہ ہے۔“