سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 474 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 474

474 فرینکفرٹ (جرمنی) میں قرآن کریم اور دیگر لٹریچر کی نمائش کی بہت شہرت ہوئی۔آٹھ سو سے زائد افراد نے اسے دیکھا۔کولون میں ایک ایسی نمائش میں کینیا کے کونسلر اور قائمقام ایمبیسڈرتشریف لائے۔یہ کیتھولک عیسائی تھے۔انہیں جب سواحیلی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ تحفہ پیش کیا گیا تو اسے بڑی عقیدت اور احترام سے سینے سے لگایا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔- کولون (جرمنی) میں ایک تقریب میں ایک ترک دوست جو اسلامک انویٹیشن ایسوسی ایشن سے تعلق رکھتے تھے اور بڑے پڑھے لکھے تھے نمائش کو دیکھ کر کہنے لگے : یمیں آج تک آپ لوگوں کو کافر کہتا تھا لیکن اب معلوم ہوا کہ اسلام تو آپ ہی لوگوں میں ہے۔“ قرآن کریم کے تراجم کی طرف اشارہ کر کے کہا : " کیا یہ غیر مسلموں کے کام ہیں؟“ کر چمپیئن ساند (ناروے) میں جشن تشکر کے سلسلہ میں لگائی گئی نمائش کا افتتاح شہر کے میئر نے کیا۔اس موقع پر میئر نے کہا: عیسائی ہوتے ہوئے احمدی مسلمانوں کے زیر اہتمام ایک نمائش کا افتتاح کرنا میرے لئے ایک خاص تجربہ ہے۔یہ تقریب ہمیں ایک نئی دنیا دکھاتی ہے جہاں ہمیں لازمتا ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو زندگی گزارنے کے لئے ایک دوسرے کو سمجھنا ہوگا اور ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا ہوگا۔“ کئی ممالک میں صدسالہ جو بلی نمائش کی تصاویر بالخصوص مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کو اخبارات میں نمایاں طور پر شائع کیا گیا اور ٹی وی میں بھی تشہیر ہوئی۔الغرض صد سالہ جو بلی نمائشوں نے بھی اسلام احمدیت کی اشاعت میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔