سلسلہ احمدیہ — Page 438
438 فضل سے ان کے سارے شکوک صاف ہوئے۔انہوں نے بیعت کی، آ کے مجھے دعا کے لئے تاکید کی اور ساتھ میں یہ وعدہ کیا کہ آپ دیکھیں گے کہ میں اپنے عہد پر پورا اترنے والا انسان ہوں، میں جا کر اپنی ساری کوشش صرف کروں گا کہ وہ سارا علاقہ عنقریب احمدیت کے نور سے منور ہو جائے۔تو یہ مباہلہ کا ایک یہ بھی پھل ہے۔میں نے کہا تھا اگلی صدیاں اس کے پھل پائیں گی انشاء اللہ۔پس چین میں جواز سرنو احمدیت زندہ ہوئی ہے اس کا پھل تو اگلی صدیاں کیا، قیامت تک انشاء اللہ چین کے لوگ کھاتے رہیں گے اور استفادہ کرتے رہیں گے۔پس الحمد للہ جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔لیکن ابھی دعائیں جاری رہنی چاہئیں اور نیک اعمال کے ساتھ مباہلہ کے نشان کو روشن تر کرنے کی ضرورت باقی ہے۔( مخطبہ جمعہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع فرموده 9 رجون 1989ء - خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 383-404) مولوی منظور احمد چنیوٹی کی ذلت ورسوائی کی مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو کتاب فتح مباہلہ یا ذلتوں کی مار“۔شائع کردہ اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ)