سلسلہ احمدیہ — Page 415
415 آمین کہا۔اس کے بعد انجمن اشاعت اسلام کی طرف سے ایم محمد مدنی نے مندرجہ ذیل دعا کی: ”ہمارا یہ ایمان ہے کہ جس کا ہم اعلان کرتے ہیں کہ مرزا احمد قادیانی نہ خدا کے مامور تھے اور نہ ہی نبی یا رسول یا انتی نبی تھے۔محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ کوئی نبوت ہوگی اور کوئی رسالت ہوگی۔اگر ہم اپنے ایمان اور دعوی میں جھوٹے ہیں تو خدایا تیری لعنت ہم پر نازل ہو۔اگر ہم سچے ہیں تو ہم پر اپنا فضل نازل فرما۔“ اس وقت ان کے ساتھ والوں نے آمین کہا۔اس کے بعد فریقین کی طرف سے مشترکہ دعا کی گئی کہ خدایا ہم میں جو فریق حق و صداقت پر قائم ہے لوگوں پر اس کے اظہار کے لئے اور جھوٹوں کی نشان دہی کے لئے تو چھ ماہ کے اندر اندر واضح نشان ظاہر فرما۔“ انجمن اشاعت اسلام کے سیکرٹری نے اس مباہلہ کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ انجمن کی ایک واضح خصوصیت یہ ہے کہ کیرلہ میں کام کرنے والے تمام اسلامی فرقے اپنے فروعی اختلاف کو بھول کر قادیانیت کے خلاف متحد ہوئے ہیں۔( خروج ہند 2 جولائی 1989 ء ) اس تحریر میں در حقیقت جماعت احمدیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔کیونکہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخری زمانہ میں میری امت 73 فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی۔وہ سب کے سب جہنم میں جانے والے ہوں گے سوائے ایک کے۔مباہلہ کیرلہ کے بعد یہ اطلاع ملی کہ کیرلہ کے اسلامی فرقوں کو پھر اپنے فروعی اختلاف یاد آگئے ہیں۔انہوں نے مباہلہ کرنے کی وجہ سے انجمن اشاعت اسلام کی سخت مذمت کی ہے۔جماعت احمدیہ اور انجمن اشاعت اسلام کے مابین ہوئے مباہلہ کے دوسرے دن جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے وہیں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں تمام مقررین نے انجمن اشاعت اسلام کی شدید طور پر مذمت کی۔گویا یہ پہلی لعنت ہے جو انجمن اشاعت اسلام پر پڑی۔