سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 403 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 403

403 ہم آپ کو اس سنہری موقع کے لئے پورا مہینہ دیتے ہیں۔آپ ہمارا پمفلٹ ملتے ہی خود یا اپنے چوہدری رشید کے ذریعے مقام و تاریخ کا اعلان کریں۔اور اس کا خوب خوب چرچا اور پروپیگنڈہ کریں۔اخبارات میں اعلانات اور اشتہارات دیں۔پمفلٹ نکالیں تا کہ ہمارے تمام علماء اہلسنت و عوام اہل سنت کو بھی معلوم ہو جائے۔ادھر ہم بھی آپ کی مقرر کردہ تاریخ و مقام پر حاضر ہونے کا خوب خوب اعلان و چر چا کریں گے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس موقع پر جمع ہوسکیں۔اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تائید ربانی سے حق و باطل میں فیصلہ ہو جائے۔اور اگر آپ کو یہ بھی منظور نہیں جس میں اگر چہ کوئی راہ فرار باقی نہیں رہتی۔تو ہم آپ کو مکانی مشارکت کی بجائے زمانی مشارکت کا موقع دینے کے لئے بھی تیار ہیں ، تا کہ آپ کسی بھی طرح کا کوئی بھی عذر پیش کرنے کے قابل ہی نہ رہیں اور آنکھ والے عبرت پکڑیں۔۔۔وہ اس طرح کہ ہم آج سے پانچ ہفتے بعد کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں یعنی 23 دسمبر بروز جمعہ حق و باطل میں فیصلے کا دن آپ اپنی جگہ پر ہی دُعا میں مشارکت کر سکتے ہیں۔تمام علمائے اسلام جمعتہ المبارک کے خطبوں میں قادیانیت کے کفریات پر اظہار فرمائیں گے۔آپ علماء اسلام کے خلاف اپنی تقریر میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں۔اس کے بعد ایک مقررہ وقت پر مثلا دن کے ڈیڑھ (1:30) بجے یا 2 بجے جس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ادھر پوری ملت اسلامیہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں بوسیلہ حضرت محمد مصطفی علیہ التحیۃ والثناء فتنہ قادیانیت سے نجات کے لئے دعا مانگے گی۔ادھر آپ ہمارے خلاف دعائیں مانگیں۔اور احکم الحاکمین اہل حق کے بارے میں فیصلہ فرما دے گا۔یقینا یہ تجویز تو آپ کو ضرور منظور ہوگی۔بہر حال پہلی تجویز ہو یا دوسری ! جو بھی منظور ہو اس کا آپ اعلان کریں۔اور اعلان میں جلدی کریں۔چیلنج آپ نے دیا ہے اور ہم نے اللہ تعالی کی تائید سے قبول کیا ہے! آپ جتنا جلدی جواب دیں گے۔اتنا زیادہ چرچا کیا جاسکے گا۔نشر و اشاعت کی جاسکے گی۔