سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 383 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 383

383 کے فیصلے کو ایک عالمگیر مذہب کے اوپر چسپاں کرنے کا زعم رکھتے ہیں۔پاکستان کا قانون تو پاکستان کی جغرافیائی حد سے باہر نہیں جاتا جبکہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین تھے۔اس لئے پاکستان ہو یا کوئی اور ملک کسی کے سیاسی فیصلے کا مذہب اسلام پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔2۔آپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”ہمارے نزدیک مباہلہ تو کجا، کسی بحث و تکرار کے لئے آمادگی بھی ارتکاب کفر کے مترادف ہے۔“ آپ کی یہ بات بھی قرآن کریم اور سنت رسول کے بالکل برعکس ہے۔اور آپ کا موقف یہ بنتا ہے کہ چونکہ آپ کو احمدیت کے جھوٹا ہونے اور اپنے سچا ہونے پر کامل اعتماد ہے، اس لئے کسی مباہلہ کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔آپ نے یہ اتنا خطرناک موقف اختیار کیا ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی ایسی بہتک کی ہے کہ آپ پر کثرت سے استغفار لازم ہے۔جب حضور اکرم نے نجران کے عیسائیوں کو مباہلہ کی دعوت دی تو کیا نعوذ باللہ آپ کو ان کے جھوٹا ہونے اور اپنے سچا ہونے میں کسی قسم کا شک تھا؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ کر آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر ایمان ہے؟ آپ کی ذہنی الجھنوں اور تضاد پر افسوس ہوتا ہے کہ عالم دین کہلا کر کس قدر دین کی مبادیات سے غافل ہیں۔آپ کے خط کے دوسرے حصے میں جن الزامات کا ذکر کیا گیا ہے یہ تو سب وہی الزامات ہیں جو ہمیشہ جماعت پر لگائے جاتے ہیں اور آپ کی اس قسم کی دل آزاریوں کی وجہ سے ہی تو آپ کو دعوت مباہلہ دی گئی ہے۔آپ پھر انہی باتوں کو دہرا رہے ہیں۔حضرت امام جماعت احمدیہ کو ان الزامات کے جھوٹا ہونے پر اتنا یقین ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین کہا ہے۔اگر آپ کو ان الزامات کی صداقت پر اتنا ہی یقین ہے تو پھر لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الكاذبين کہنے میں کیا حرج ہے؟ کیا عالم الغیب والشہادۃ خدا کوعلم نہیں کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ؟ آپ کے لئے تو یہ بہترین موقعہ ہے کہ آپ حضرت امام جماعت احمد یہ کایہ چیلنج قبول کر کے عوام الناس