سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 382 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 382

382 جماعت اسلامی کے سربراہ کو مباہلہ کا چیلنج اور ان کار عمل جماعت اسلامی کے سربراہ میاں طفیل محمد کو بھی مباہلہ کا چیلنج بھجوایا گیا تھا۔انہوں نے جو جواب دیا اس کے اہم نکات کا جواب دیتے ہوئے انہیں مکرم رشید احمد چوہدری صاحب پریس سیکرٹری نے لکھا: جناب میاں طفیل محمد صاحب ! آپ کا خط حضرت امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں موصول ہوا۔آپ کے خط کے اہم نکات کا جواب اختصار کے ساتھ درج ذیل ہے۔1۔آپ نے فرمایا ہے کہ احمدیوں کو قرآن پاک کی اصطلاحیں استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ ہماری پارلیمان، ہماری عدالتیں اور ہمارے علماء و مفکرین سب کے سب مرزا غلام احمد قادیانی اور ان کے پیروکاروں کو خارج از اسلام اور غیر مسلم قرار دے چکے ہیں۔آپ کی اس تحریر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ محض ایک دنیا دار آدمی ہیں اور مذہب کو بھی صرف سیاست کے ترازو میں تو لنا جانتے ہیں۔تبھی تو آپ نے خدا اور اس کے رسول کے فیصلوں کو یکسر نظر انداز کر کے پارلیمان کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے۔یہ پارلیمان وہ ہے جس کی اکثریت خود آپ کے نزدیک دینی علم و عمل سے عاری تھی۔آپ نے قرآن کریم، احادیث اور تمام سابقہ ائمہ اسلام سے ہٹ کر یہ عجیب مسلک اختیار کر لیا ہے کہ کسی شخص یا جماعت کے مسلمان ہونے کا فیصلہ خدا اور اس کا رسول نہیں کریں گے۔بلکہ ملکی پارلیمان، عدالتیں اور ملاں مجاز ہیں کہ جس کو چاہیں مسلمان قرار دیں اور جس کو چاہیں دائرہ اسلام سے خارج کردیں۔جماعت احمدیہ کا موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ ہر وہ شخص جو کلمہ شہادت پڑھتا ہے اور اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے، اس کے مسلمان کہلانے کا حق دنیا میں کوئی اس سے نہیں چھین سکتا۔یہ حق اس کو خدا اور رسول نے دیا ہے۔اور دنیا کی طاقت نہیں کہ اس سے اس حق کو چھین سکے جو خدا اور رسول نے اس کو عطا کیا ہے۔آپ کے خط سے یہ بھی کوتاہ نظری معلوم ہوئی کہ اسلام تو عالمگیر ہے اور آپ پاکستان کی پارلیمنٹ