سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 363 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 363

363 اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت احمد یہ حالمگیر کی طرف سے ان سارے منگھرین ، مکڈ بین افتراء کرنے والے ائمۃ التکفیر کو مباہلہ کا چیلنج دوں اور پاکستان کے عوام الناس سے درخواست کروں کہ آپ ان کی تائید میں آمین کہنے والے نہ بنیں ورنہ خدا کی پکڑ آپ پر بھی نازل ہو گی۔۔اور آپ اس سے بچ نہیں سکیں گے۔۔۔لیکن میں یہ بتاتا ہوں کہ وہ ائمہ تکفیر جو جسارت کے ساتھ اس مباہلہ کے چیلنج کو قبول کریں گے مجھے خدا کی غیرت سے، اس کی حمیت سے توقع ہے کہ وہ ان کے خلاف اور جماعت احمدیہ کی صداقت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے حق میں عظیم الشان نشان دکھائے گا۔“ ( خطبات طاہر شائع کردہ طاہر فاؤنڈیشن ربوہ جلد 7 صفحہ 420409) حضور رحمہ اللہ نے اس خطبہ جمعہ میں پاکستان کے اخبارات میں شائع ہونے والے بیانات اور حکومت کے سر براہوں اور صاحب اقتدار لوگوں کی تقریروں اور ٹیلی وژن کے ذریعہ کئے جانے والے اعلانات میں سے بعض اقتباسات پیش کرتے ہوئے جماعت احمدیہ پر باندھے جانے والے افتراؤں کا ذکر کر کے جھوٹوں پر خدا کی لعنت ڈالی۔ذیل میں مباہلہ کے اس چیلنج کا مکمل متن درج کیا جاتا ہے جو باقاعدہ طور پر طبع کروانے کے بعد بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق اور اسی طرح بعض دیگر معاندین، مکفرین و مکڈ بین کو بھجوایا گیا۔اور پاکستان میں بالخصوص اور دنیا کے تمام ممالک میں بھی اس کی کثرت سے اشاعت کی حتى