سلسلہ احمدیہ — Page 282
282 آپ اپنی کتاب ازالہ اوہام میں جو 1891ء کی تصنیف ہے فرماتے ہیں کہ آپ نے بارہ ہزار کے قریب اشتہارات دعوتِ اسلام رجسٹری کرا کر تمام قوموں کے پیشواؤں اور امیروں اور والیان ملک کے نام روانہ کئے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 156- حاشیہ) اور آئینہ کمالات اسلام میں جو 1892ء کی تصنیف ہے آپ فرماتے ہیں کہ آپ نے بارہ ہزار کے قریب خط اور اشتہار الہامی برکات کے مقابلہ کے لئے مذاہب غیر کی طرف روانہ کئے بالخصوص پادریوں میں سے شاید ایک بھی نامی پادری یورپ اور امریکہ اور ہندوستان میں باقی نہیں ہوگا جس کی طرف خط رجسٹری کر کے نہ بھیجا ہو۔“ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 348) دسمبر 1900ء تک آپ نے چالیس کتب تالیف فرمائی تھیں اور ساٹھ ہزار کے قریب اشتہارات شائع فرما چکے تھے۔آپ کی زندگی میں صرف اشتہارات کی کل تعداد اشاعت کا اندازہ 76 سے 80 ہزار کا ہے۔1901 ء تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہارات اور چند کتب انگریزی میں ترجمہ ہو کر یورپ اور امریکہ میں پہنچ چکی تھیں لیکن آپ کا منشاء تھا کہ مغربی ممالک تک اسلام کی آواز پہنچانے کے لئے ایک ماہوار انگریزی رسالہ جاری کیا جائے جس میں خاص طور پر ان مضامین کے تراجم شائع ہوں جو تائید اسلام میں خود حضور علیہ السلام کے قلم سے نکلتے ہوں۔چنانچہ اس وقت سے ریویو آف ریلیجنز کے نام سے رسالہ شائع ہونا شروع ہوا۔1901ء میں ہی حضور علیہ السلام کی کتب کے انگریزی تراجم کے لئے ایک مستقل ادارہ انجمن اشاعت اسلام کے نام سے قائم کیا گیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقدس ہاتھوں سے فتح اسلام کے منصوبہ کی جو شاخیں لگائی گئی تھیں وہ سب آپ کی محنت اور تنظیم اور متضر" عامہ دعاؤں سے خوب پھلی اور پھولیں اور آپ کے بعد خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کی زیر ہدایت و نگرانی ان میں سے ہر شاخ مثمر ثمرات حسنہ ہوئی۔بڑی کثرت کے ساتھ مختلف اسلامی موضوعات پر نہایت بیش قیمت لٹریچر تیار ہوا اور اس کے دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم کر کے وسیع پیمانے پر اس کی تقسیم عمل میں آئی۔