سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 248 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 248

248 اس کے بعد حضور رحمہ اللہ اپنی قیامگاہ White Herron Hotel میں تشریف لے گئے جو Parnell میں واقع ہے۔یہاں پہنچ کر حضور رحمہ اللہ نے احباب جماعت کو شرف ملاقات بخشا اور نماز مغرب وعشاء پڑھائیں۔اپنے دورہ کے دوسرے روز مؤرخہ 16 جولائی کو حضور انور نے ممبران مجلس عاملہ سے میٹنگ کی جس میں ازراہ شفقت دیگر ممبران جماعت کو بھی شامل فرمالیا۔اس میٹنگ میں حضور انور نے مختلف امور کی بابت رہنمائی اور ہدایات سے نوازا۔ریڈیوپیسیفک نے لائیو جبکہ ریڈیو نیوزی لینڈ نے حضور انور کے Recorded انٹرویوز براڈ کاسٹ کیے۔جبکہ Holmes Show ( نیوزی لینڈ ٹی وی) کے میزبان نے اپنے پروگرام کے لیے حضور انور کا انٹرویو بھی ریکارڈ کیا۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے بھی حضور انور کا انٹرو یولیا۔اس دورہ کے دوران حضور انور نے ایک پر وقار تقریب ظہرانہ میں بھی شرکت فرمائی جس میں ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات جن میں وزیر تعلیم ممبران پارلیمنٹ، اپوزیشن پارٹی کے ممبران، مختلف علاقوں کے میئرز، ماہرین تعلیم اور کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور ماؤری چیف Mr۔Maurice Wilson وغیرہ شامل تھے۔حضور انور نے ماؤری چیف کو جلسہ سالانہ یو کے میں حضور کے ذاتی مہمان کے طور پر شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔اپنی واپسی سے پہلے حضور انور نے ایئر پورٹ پر تین خواتین کی بیعت کو بھی قبول فرمایا۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 2006ء اور پھر 2013ء میں نیوزی لینڈ کا دورہ فرمایا اور اس دوران ماؤری قبیلہ کے چیف کی دعوت پر اس کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں تشریف لے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ نے جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کے جلسہ سالانہ کو برکت بخشی اور وہاں موجود احمدیوں کو شرف ملاقات بخشا۔اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماؤری زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔(عہد خلافت خامسہ کے بیان میں ان امور کا تفصیلی ذکر اپنی جگہ پر آئے گا۔)