سلسلہ احمدیہ — Page 220
220 ابراہیم بن یعقوب صاحب نے اس ملک کا دورہ کیا اور اللہ کے فضل سے ان کو پہلے ہی دورہ میں کامیابی نصیب ہوئی اور آٹھ افراد بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔ابراہیم بن یعقوب صاحب نے ملک کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور انہیں قرآن کریم اور لٹریچر پیش کیا۔ایکوٹوریل گئی (EQUATORIAL GUINEA) مغربی افریقہ کا یہ ملک Gabon اور Cameroon کے درمیان واقع ہے۔مئی 1995ء میں نائیجیریا مشن کی مساعی سے ایکوٹوریل گئی میں جماعت کا نفوذ ہوا۔اور 21 را فراد پر مشتمل جماعت قائم ہوئی۔اب یہاں 14 رجماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور ایک معلم یہاں کام کر رہے ہیں۔مقدونیه (MACEDONIA) مقدونیہ (Macedonia) کے افراد سے پہلا رابطہ جرمنی میں ہوا۔جرمنی کے شہر آخن (Achen) میں چند احمدی رہائش پذیر تھے۔ان میں ایک دوست عبدالرشید خالد صاحب جو ایک فیکٹری میں ملازم تھے 1979ء سے جرمنی میں رہائش پذیر تھے۔فیکٹری میں ان کا تعارف ایک یوگوسلاوین سے ہوا جو مسلمان تھے اور جن کا نام مکرم با زیت از نود (Bajazit zinov) تھا۔انہوں نے 1983ء میں تحریری بیعت کی اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی پاکستان سے ہجرت کے بعد 1985ء میں حضور کے ہاتھ پر براہ راست بیعت کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔انہوں نے اپنے ایمان میں بہت ترقی کی اور جلد ہی ان کے والدین مکرم ابراہیم محمود یو صاحب اور مکرمہ زکریا