سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 158 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 158

158 صومالیہ (SOMALIA) 1983ء میں ایک پاکستانی انجینئر مکرم چوہدری عبد الغفور صاحب کے ذریعہ پانچ افراد نے صومالیہ میں بیعت کی۔اس طرح یہاں جماعت کی ابتدا ہوئی۔بعد ازاں کینیا سے مقامی معلم وہاں کے دورے کرتے رہے اور جماعت کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔کیمرون (CAMEROON) مارچ 1983ء میں نائیجیر یا جماعت کے وائس پریذیڈنٹ مکرم الحاج حمزہ سنی لو صاحب کیمرون دورہ پر تشریف لے گئے اور جماعت کی ابتدا ہوئی۔پھر نائیجیریا سے مبلغین وہاں کے دورے کرتے رہے اور جماعت ترقی کرتی رہی۔اسلامک ری پبلک آف موریطانیہ (ISLAMIC REPUBLIC OF MOURITANIA) مغربی افریقہ میں واقع اسلامک ری پبلک آف موریطانیہ کے مغرب میں بحر اوقیانوس، شمال میں ویسٹرن صحارا ، شمال مشرق میں الجیریا، مشرق اور جنوب مشرق میں مالی جبکہ جنوب مغرب میں سینیگال کے ممالک واقع ہیں۔اس کی سرکاری زبان عربی ہے۔1,030,700 مربع کلومیٹر رقبہ پر محیط اس ملک کی آبادی 3,359,185 نفوس پر مشتمل ہے۔یہاں پر قریبا %100 لوگ مسلمان ہیں جن میں اکثریت مٹی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہیں۔1983ء میں گیمبیا مشن نے لوکل مبلغ مکرم حامد مبائی (Mbaye) صاحب کو موریطانیہ بھیجوایا جو